بہار

پولیس نے بڑی تیزی سے اجیت کمار کے قاتل کو اسلحہ کے ساتھ گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ سیٹی،۴۲جولائی(ذوالقرنین) گزشتہ ۱۲ جولائی کوعالم گنج تھانہ کے بلورگنج میںجرائم پیشوں کے ذریعہ اجیت کمار کودن دہاڑے گولی مارکر ہلاک کردیاگیا تھا جس کوپٹنہ پولیس نے بڑے ہی سنجیدگی سے لیتے ہوئے اور اس واقعہ پرجوابی کارروائی کرنے کے ارادہ سے ایک ٹیم کوتیارکیا۔ جس میں اے ایس پی ہری موہن شکلا راجیش کمار عالم گنج تھانہ انسپکٹر کوشامل کیاگیا۔ ٹیم کے کپتان کے ذریعہ حکمت عملی اپناتے ہوئے عالم گنج تھانہ کیس نمبر ۲۸۲۷۱ دفعہ نمبر ۴۳۲۰۳ اور ۷۲ آرمس ایکٹ درج کیاگیا۔
ٹیم کے ذریعہ مسلسل خفیہ اطلاع پرپٹنہ ضلع کے تحت کئی تھانہ حلقوں میں چھاپہ ماری کی گئی۔ پرانے اور ماہرجرائم پیشوں کی نقل وحرکت پر نگاہ رکھنے موقعہ¿ واردات کے عینی شاہدین کی اطلاع کوجمع کراسی ٹیم نے خفیہ ٹیم نے اس واقعہ کوانجام دینے والے کوداناپور ناصری گنج اورناکول کمار کوچھاپہ ماری میں گرفتار کیایہ پہلے بھی سحیت کمارکے قتل میں داناپور جیل جاچکا ہے ۔ جوداناپور تھانہ کیس نمبر۵۱۵۱۷ دفعہ ۲۰۳ اور ۷۲آرمس ایکٹ درج ہے۔
اس کی گرفتاری کے بعد اس معاملہ میں اس کے دیگر ساتھیوں کواس کے بیان پرگرفتار کیاگیا ہے اوران کے پاس سے ہتھیارموبائل گانجہ وغیرہ بھی ضبط کیاہے ان چاروں کے نام ذیل ہیں۔ متھلیش کمارولد حیدرگوپ، بلورگنج ، چندن کمار والد رام پرکاش عرف رویاں گوپ بلورگنج، نکل کمارعرف مکل شبو، ناصریگنج دانا پور، سونوکمار ولد شیوہر ٹیبل مین پورہ، ۳ دیسی پستول، ۳ میگزین ، ۹۱ زندہ کارتوس، ۰۰۵ گرام گانجہ، ۵ موبائل فون، واقعہ کو انجام دینے میں ایک موٹر سائیکل برآمدکیاہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar