کرینہ کپور اپنے بیٹے تیمور کو یومیہ 20ہزار بار چومتی ہیں

0
20

ممبئی ،۸۲جولائی(پی ایس آئی)بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی اہلیہ اور خوبرو اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے تیمور علی خان پٹودی کو یومیہ 20ہزار بار چومتی ہیں۔اداکارہ نے یہ انکشاف اپنی ٹیم ممبر کے ساتھ ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں کیا، اور کہا اس عمل سے ان کے بیٹے تنگ بھی ہوجاتے ہیں۔کرینہ کپور کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ ’ان کا بیٹا تیمور بہت ہی خوبصورت اور معصوم ہے، جس وجہ سے انہیں بار بار چومنے کا دل کرتا ہے۔کرینہ کپور نے مزید بتایا کہ اتنے بوسے دینے کی وجہ سے تیمور علی خان کئی بار انہیں پیچھے دھکیلتے ہیں، اور وہ تنگ آ جاتے ہیں، مگر ان سے رہا نہیں جاتا۔ان کے مطابق اس عمل پر ان کے شوہر سیف علی خان بھی ان سے کہ چکے ہیں کہ وہ ایسا کیوں کرتی ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ تیمور اتنا خوبصورت اور معصوم نظر آتا ہے، کہ ان سے رہا نہیں جاتا۔اداکارہ کے اس انکشاف پر ان کے مداح خوش بھی ہیں تو ساتھ ہی حیران بھی ہیں کہ ایک ہی دن میں وہ کس طرح بیٹے کو 20 ہزار بار چومتی ہیں۔