کنگنا کا مذاق اڑانے پر ورن دھون کی معذرت

0
18

ممبئی،۳۲جولائی(پی ایس آئی)انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) کی رواں سال منعقد ہونے والی تقریب کی میزبانی بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر اور اداکار سیف علی خان نے کی، جہاں ورن دھون نے ان دونوں کے ساتھ مل کر اسٹیج پر اداکارہ کنگنا رناوٹ کا مذاق اڑایا تھا۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین نے ان تینوں کو کنگنا رناوٹ کی غیر موجودگی میں ان کا مذاق اڑانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اور اب ورن دھون نے اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے کنگنا کا مذاق اڑانے پر مداحوں سے معافی مانگ لی۔ورن دھون نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ’مجھے افسوس ہے اور میں معافی مانگتا ہوں، اگر میں نے اپنے اس مذاق سے کسی کا دل دکھایا ہے تو میں اس کے لیے معافی کا طلب گار ہوں‘۔