اسکلڈ جھارکھنڈ ہماری ترجیحات میں شامل: رگھوور

رانچی 15 جولائی (معیز الدین خان): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے ورلڈ اسکل ڈے موقع پرآج آن لائن دین دیال اپادھیائے میگا اسکل سنٹرکا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسکلڈ جھارکھنڈ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مربوط ترقی وزیراعظم نریندر مودی کا بھی خواب ہے جس میں ترقی کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ لوگوں کی قوت خرید بھی بڑھے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت اس منصوبے پر 700 کروڑ روپئے خرچ کررہی ہے۔ یہ ہماری سونچ ظاہر کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی 32 فیصد آبادی تقریباََ ایک کروڑ 5 لاکھ نوجوانوں