امت شاہ نے بشیرہاٹ کے معائنے کیلئے پینل تشکیل دی

نئی دہلی، 6 جولائی (یو این آئی) ممتا بنرجی کی قیادت والی مغربی بنگال حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے ، بی جے پی سربراہ امت شاہ نے 24 پرگنہ ضلع کے بشیرھاٹ علاقوں کا دورہ کرنے اورفرقہ وارانہ تشدد کی تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی قائم کی ہے ۔کمیٹی میں سینئر پارٹی کے رہنما اور مغربی بنگال یونٹ کے انچارج کیلاش وجے ورگیہ اور اوم پرکاش ماتھر، ستیہ پال سنگھ اور میناکشی لیکھی سمیت پارلیمنٹ کے اراکین شامل ہوں گے ۔پارٹی وفد بدوریا اور آس پاس کے علاقوں کا دورہ کرے گا ۔ بعد میں مسٹر شاہ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملنے کے لئے ایک پارٹی وفد مقرر کر سکتے ہیں تاکہ ان سے بدوریا علاقوں اور گورکھا لینڈ تحریک کے دوران پہاڑی علاقوں میں “امن و قانون کی بگڑتی صورت حال” کا نوٹس لینے کی درخواست کی جا سکے ۔بی جے پی کی بنگال یونٹ کے سربراہ دلیپ گھوش نے کل مطالبہ کیا تھا کہ ریاست میں صدر راج نافذ کردیا جائے ۔