بھیروی ندی میں سما گئی کار، 2 دوستوں کی موت پروگرپروگرام میں شامل ہونے جا رہے تھے گھر، خاموش تماشائی بنی رہی پولیس، گاﺅں والوں نے ڈھونڈ نکالی لاش

رام گڑھ (جھارکھنڈ) ، 26جولائی (شاہد اشرفیµ۔ رجرپا تھانہ علاقہ کے بیانگ گاو¿ں کے قریب سےنےگڑا پل میں ہونڈا سٹی کار (جے ایچ 01 سی ایل 6513) بھےروی ندی میں گر گئی، جس سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ حادثہ منگل کی رات قریب 8.40 بجے کا ہے۔بدھ کو دن بھر کافی مشقت کے بعد کار اور دونوں نوجوانوں کی لاش برآمد کی گئی۔ مہلوکین میں گومیا کٹہارا باشندہ محمد عامر عرف اسامہ (24 سال) ابن حاجی زین العابدین اورکٹہارا باشندہ شبھم مشرا (23 سال) ابن دودھناتھ مشرا شامل ہیں۔ دونوں دوست محمد عامع عرف اسامہ اور شبھم مشرا ہونڈا سٹی کار میں سوار منگل کی رات رانچی سے کٹہارا اپنے گھر گولہ چارو روڈ ہوکر واپس آ رہے تھے۔ اسی دوران زیادہ پانی کی وجہ سے رات 8.40 بجے کار پل پار کرنے کے دوران بھےروی ندی میں سما گئی۔ اس کی اطلاع فوراً پیچھے سے آنے والے ایک آلٹو کار نے سکیدری تھانہ کو دی۔ بدھ کی صبح 8.30 بجے پولیس فورس پہنچی، لیکن انتظامی غوطہ خور نہیں پہنچنے کی وجہ سے مقامی باشندوں نے کار اور نوجوانوں کی تلاش شروع کی۔ عامر کے والد حاجی زین العابدین نے بتایا کہ دونوں اسامہ اور شبھم جگری دوست تھے۔ دونوں نے بچپن میں ایک جگہ رہنے کی وجہ سے پوری تعلیم ایک ساتھ کی تھی۔ دونوں آگے بھی ایم بی اے کی تعلیم رانچی ڈورنڈا کالج سے ساتھ میں ہی کر رہے تھے اور رانچی میں ہی رہ رہے تھے۔ بدھ کو گھر میں حج کا پروگرام تھا، جس میں شامل ہونے کے لئے دونوں کو بلایا گیا تھا اور یہ حادثہ ہو گیا۔ پولیس انتظامیہ اس پورے ریسکیو آپریشن میں خاموش تماشائی بنی رہی۔ نہ تو پولیس اور نہ ہی ضلع انتظامیہ نے واقعہ کے بعد کار اور لاش نکالنے کے لئے وسیع پیمانے پر اقدامات کیا۔
دلمی اور گولہ بلاک علاقے کے باشندے غوطہ خور دانش کمار، ستیش کمار سمیت درجنوں نے نوجوانوں کی لاش ڈھونڈ نکالی۔ اس کے بعد ضلع انتظامیہ کی طرف سے بلائے گئے غوطہ خور پہنچے۔ اطلاع کے بعد دونوں نوجوان کے لواحقین جائے حادثہ پر پہنچے۔ عامر کی لاش ملنے کے بعد والد اور رشتہ داروں کے آہ و بکا میں سے پورا ماحول غمگین ہوگیا۔
انہیں یقین ہی نہیں ہو پا رہا تھا کہ ان کے بیٹے کی جان چلی گئی۔شبھم کی لاش عامر کی لاشیں ملنے کے کافی دیر بعد ملی۔