بہترین صدر۔نائب صدر ثابت ہوں گے میرا اور گاندھی:سونیا

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے موجودہ حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ ملک کا آئین اور قانون خطرے میں ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے صدر اور نائب صدر کے عہدے کے امیدوار ہمیں اس خطرے سے باہر نکالنے کے انتہائی اہل ثابت ہوں گے ۔محترمہ گاندھی نے صدارتی انتخابات کی شام اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپوزیشن کے صدارتی امیدوار میرا کمار اور نائب صدر کے عہدے کے امیدوار گوپال کرشن گاندھی کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنما تجربہ کار اور آئین کے ماہرین ہیں اور وہ ملک کو اس خطرے سے باہر نکال سکتے ہیں اور ملک کے بہترین