جوتی نے چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا

نئی دہلی 06 جولائی (یو این آئی) اچل کمار جوتی نے آج چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے ڈاکٹر نسیم زیدی کی جانشینی اختیار کی ہے جو کل سبکدوش ہو گئے تھے ۔مسٹر جوتی نے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد کہا کہ الیکشن کمیشن آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے اپنے عہد کو آگے بڑھائے گا اور اس مقصد کی تکمیل میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔کہ کوئی بھی شخص ووٹ دینے کے حق سے محروم نہ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن لوک سبھا اور اسمبلیوں کے انتخابات میں ای گورننس کو فروغ دے گا۔ مسٹر جوتی 13 مئی 2015 سے الیکشن کمشنر کے عہدے پر کام کر رہے تھے ۔ اس دوران بہار، آسام، مغربی بنگال اور کئی دیگر ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہوئے ۔ مسٹر جوتی انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے 1975 بیچ کے گجرات کیڈر کے افسر ہیں۔ جنوری 2013 میں وہ گجرات کے چیف سکریٹری کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے ۔گجرات اور ہماچل پردیش کے انتخابات انہی کی نگرانی میں ہوں گے ۔