حج کے دوران ایک ایک لمحہ عبادت اورریاضت میں گزاریں : مولانااحمد رضا

پٹنہ 28 جو لائی ( پریس ریلیز)حج بھون کے احاطہ میں منعقد اجتماعی دعائیہ مجلس روزانہ بعد نماز مغرب معمول کے مطابق جاری ہے جمعہ کے دن دعائیہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوسی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے مہتمم حضرت مولانا سید احمد رضا نے فرمایا کہ آپ کا یہ سفر مدینہ طیبہ کے لئے ہو رہا ہے اور مدینہ طیبہ میں آٹھ روز کے قیام کے بعد آپ ذوالحلیفہ سے عمرہ کا احرام باندھ کر مکہ مکرمہ کے لئے روانہ ہونگے آپ حضرات بڑے خوش نصیب ہیں کہ آپ کو مدینہ جیسے مقدس شہر سے احرام باندھنے کا شرف حاصل ہوگا اسی مقدس دیار سے رسول اکرم ﷺ نے بھی عمرہ اور حج کا احرام باندھا تھا اس شہر پاک کے چپہ چپہ کی قدر کیجئے گا اور جتنا زیادہ ہوسکے وہاں روزہ¿ رسول پر حاضری دیکر درود وسلام کا نذرانہ پیش کیجئے گا شہر مدینہ کا احترام، وہاں کی چیزوں کی اور مقامات کی قدر خوش نصیب لوگوں کو حاصل ہوتی ہے۔حضرت مولانا نے فرمایا کہ مدینہ پہنچ کر آپ اس بات کا احساس کریں گے یہ وہی شہر ہے جہاں سے رسول اکرم ﷺ نے محبت کا پیغام دیاج اور نفرت وعداوت کا قلع قمع کردیا۔انہوں نے صفا مروا کے شعائر ہونے کو تفصیل سے بیان کیا۔جنت البقیع جیسے قبرستان جہاں ہزاروں صحابہ ازواج مطہرات بڑے بڑے اولیاءآرام فرما ہیں آپ کی کوشش رہے کہ وہاں جاکر سلام پیش کیجئے اور قبرستان کی زیارت سے اپنی آخرت کی فکر پیدا کرنے کی کوشش کیجئے گا۔
دنیا میں حج سے بڑھ کر کوئی دوسرا سفر نہیں ہو سکتا سفر حج در اصل آخرت کا سفر ہے کوئی ایمان والا جب سفر حج کا ارادہ کرتا ہے تو گویا وہ اللہ کا مہمان بن جاتا ہے اس شخص کی عظمت کا کیا کہنا جو رب کائنات کا مہمان ہو اسلئے عازمین حج پر بھی یہ لازم ہو جاتا کہ وہ اللہ کا مہمان ہونے کا پوراپورا حق ادا کرے اور اللہ رب العزت کی رضا اور خوشنودگی حاصل کرنے کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار رہے عازمین کرام حج کے پورے سفر میں راضی بہ رضا ہونے کا ثبوت پیش کریںانہوں فرمایا کہ آپ کا یہ سفر مدینہ منورہ سے شروع ہو رہا ہے آپ کو سب سے پہلے روضہ اقدس پر حاضری کا شرف حاصل ہوگا آپ مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ کی پا ک سرزمیں پر ادب و احترام کا مکمل خیال رکھیں گیں اور ایک ایک لمحہ عبادت وریاضت، ذکرو افکار میں گزارےں گے آپ کا کوئی لمحہ عبادت سے خالی نہ ہو اس بات کی پوری کوشش کریں گے سفر حج کے دوران نرمی، ایک دوسرے کی مدد اور عاجزی وانکساری یہ وہ عمل ہے جو فریضہ حج کو کامیاب ،اور اعلیٰ سے اعلیٰ تر بناتا ہے۔
دعائیہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے ریاست حج کمیٹی کے معزز چیئر مین حافظ الحاج محمد الیاس عرف سنو بابو نے تمام عازمین کرام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے درخواست کی کہ مناسک حج کی ادائیگی میں جہاں تک ممکن ہو بہتر طریقہ سے پورا کرنے کی کوشش کریں دعاو¿ں کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کریں خاص طور سے مقامات مقدسہ پر جہاں اللہ رب العزت نے دعاو¿ں کی شرف قبولیت کا وعدہ فرمایا ہے اور پوری امت کے لئے بھی خیر کی دعائیں مانگےں گے انہوں نے فرمایا کہ سبھی لوگ آپ سے دعاو¿ں کے متمننی ہیں اسلئے آپ سبھی لوگوں کو اپنی دعاو¿ں میں شامل رکھیں گے آپ اپنے لئے، اپنے خاندا ن اور رشتہ داروں کے لئے اپنے پڑوسیوں کے لئے اور ملک وریاست کی ترقی و خوشحالی اور امن وبھائی چارہ کے لئے بھی دعا فرمائیں گے۔انہوں نے لوگوں پر زور دیاکہ وہ حج کو اچھی طرح سیکھ کر ،سمجھ کر کریںاور علماءسے چھوٹے چھوٹے مسائل جیسے ممنوعات احرام ،جنایات حرم اور دم وغیرہ کے سلسلہ میں رابطہ میں رہ کر ان سے مسائل سیکھ کر اس سفر حج کو مکمل کرنے کوشش کریں انہوں کہا کہ آپ چالس وقت کی نماز ہر حال میں پڑھےں گے۔انہوں نے حاجیوں کو چھوڑنے کے لئے آنے والے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ اگلے سال کی حج کی تیاری ابھی سے شروع کردیں اور پاسپورٹ بنانے کے عمل میں ابھی سے لگ جائیں انہوں نے بتایا کہ ریاستی حج کمیٹی کا 10600کا کوٹہ پورا نہیں ہو پاتا جبکہ دوسری ریاستوں میں کوٹے کئی گناہ زیادہ لوگ حج کا فارم بھرتے ہیں اور کئی سالوں تک انکا نمبر نہیں آتا۔
مجلس کی نظامت مولانا ایوب نظامی قاسمی ناظم مدرسہ صوت القرآن ،داناپورنے بحسن خوبی انجام دیئے۔ تقریب کا باضابطہ آغازقاری شمس الحق استاذ مدرسہ تحفیظ القرآن سمن پورہ نے تلاوت کلام پاک کی اورقاری محمداکبر استاذ مدارس ا لقرآن ،کربلا پھلواری شریف نے بار گاہ رسالت مآب میں ہدیہ نعت پیش کیا۔
مجلس میںحضرت مولانا محمد شبلی قاسمی سکریٹری تنظیم تحریک ائمہ مساجد بہار ، الحاج ثناءاللہ رضوی، الحاج محمد ارشاداللہ خان،چیئر مین سنی وقت بورڈ، مفتی قمر نسیم قاسمی رکن حج کمیٹی، شاعر سبطین رضا عظیم آبادی، ڈاکٹر نورالاسلام علیگ انسپکٹر مدرسہ بورڈ، مولانا ثناءالمصطفیٰ نوری ،نیاز احمد راعین، ڈاکٹرنیر شہزاد حال مقیم مکہ مکرمہ کے علاوہ شہر کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی حضرت مولانا سید احمد رضا کی دعاءپر مجلس کا اختتام ہوا۔
میڈیا انچارج الحاج صغیر احمد نے بتایا کہ آج صرف ایک ہی فلائٹ گیا سے مدینہ منوّرہ کے لئے شام3:35 بجے روانہ ہوگی جس میں 85 عازمین اور 65عازمات ہیں ۔