دربھنگہ مےں اندوہناک واقعہ ، دو سگی بہن سمےت 5 بچےاں غرقاب

دربھنگہ :۰۳جولائی(عبد المتےن قاسمی) گھنشیام پور تھانہ حلقہ میں اتوار کو اندوہناک واقعہ پیش آیاجس مےں کورتھو گا¶ں کی پانچ بچیاں گاو¿ں کے اےک تالاب مےں ڈوب گئےں ۔حادثہ کی خبر عام ہوتے ہی لوگ تالاب کی طرف دوڑے اورڈوب رہی نو بچیوں میں چار کو کسی طرح بچانے مےں کامےاب رہے لےکن پانچ بچےوں کونہیں بچا سکے جس سے ان کی موت ہوگئی ۔ سانحہ کے بعد گا¶ں میں کہرام مچ گیااور مہلوک کے گھر والوں کی آہ و بکا سن کر صبر کرنا مشکل ہورہا تھا ۔حادثہ کرتھو گا¶ں میں پارس ناتھ مہادیو مندراحاطہ(مونی بابا استھان ) واقع تالاب میں صبح تقریبا 8.30 بجے اس وقت پیش آیاجبکہ ۹ بچےاں جماعت کی شکل میں غسل کرنے تالاب پہنچیں تھیں۔غسل کے دوران تمام بچےاں گہرے پانی مےں اتر گئےں جس کے بعد وہ ڈوبنے لگیں۔اطلاع ملتے ہی گا¶ں والے تالاب کی طرف دوڑے اورآنا فانا میں چار بچیوں کو بچانےن مےں کامےاب رہی ، لیکن پانچ بچیوں کو نہیں بچا سکے، جس سے ان پانچوں کی موت ہو گئی۔اس اندوہناک سانحہ میں بندھن کماری بنت بےچن داس (11سال )، پنکی کماری بنت بےچن داس (9سال)، نےدھی کماری بنت سنجےو کمارمشر (11سال)، سجےتاکماری بنت بندو منڈل(7سال) اور مہالکشمی کماری بنت دلےپ ساہو (13سال) شامل ہیں۔
بتاےا جاتا ہے کہ بندھن اور پنکی سگی بہنیں تھیں۔عینی شاہدین جواہر مشراور پون کمار یادو کے مطابق کے مطابق غسل کے دوران پانچوں گہرے پانی میں چلی گئیں اور ڈوبنے لگیں،یہ دیکھ ہم لوگوں نے بچیوں کو پانی سے نکالااوران کو بےنی پور سب ڈوےزنل اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے پانچوں کو مردہ قرار دے دیا۔
اطلاع ملتے ہی گھنشےام پور بی ڈی او احمر ابدالی ، تھانہ صدر گھنشےام پور شےو کمار پرساد کے علاوہ بےرول اےس ڈی او محمد شفےق ، ڈی اےس پی سرےندر پرساد ، انسپکٹر کمار برجےش ، بلاک پرمکھ چندرےکھا دےوی اور نائب پرمکھ نصر نواب سمےت کئی نمائندگان پہنچے اور متاثرےن کی دلجوئی کی ۔ اےس ڈی او محمد شفےق نے بتاےا کہ ضلع کلکٹر ڈاکٹر چندر شےکھر سنگھ کی ہداےت پر ہلاک بچےوں کے خاندان والوں کو چار چار لاکھ روپے کا معاوضہ دےا جائے گا ۔ آفات محکمہ سے چار چار لاکھ روپئے کاےہ چےک مقامی اےم اےل اے اور سابق وزےر عبدالباری صدےقی کے ہاتھوں جلد ہی تقسےم کےاجائے گا ۔
انہوں نے بتاےا کہ پنچ نامہ کے بعد لاش گھر والوں کو سونپ دےا گےاہے اور فوری طور پر کبےر انٹھسٹی فنڈ سے تےن تےن ہزار روپئے آخری رسومات کےلئے دےا گےا ہے ۔