دنگل کی کمائی میں عامر کا 257 کروڑ کاحصہ

ممبئی،۱۲؍جولائی(پی ایس آئی)بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم ’دنگل‘نے اپنی مجموعی کمائی کا سب سے بڑا حصہ چین سے سمیٹا ہے جس کے بعد اس فلم نے کئی نامور فلموں کو بزنس میں پیچھے چھوڑ دیا۔بالی وڈ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم دنگل نے دنیا بھر سے اب تک 1900 کروڑ سے زائد بزنس سمیٹا اور صرف چین میں دو ماہ کے اندر اس فلم نے 1200 سے زائد کا بزنس کیا ہے۔مسٹر پرفیکشنسٹ فلم میں مرکزی کردار کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر بھی ہیں لہذا فلم کے کاروبار کے حساب سے عامر خان کو منافع میں سے 257 کروڑ ملیں گے۔ دنگل بھارت میں 23 دسمبر 2016 جب کہ 5 مئی 2017 کو چین میں ریلیز ہوئی۔ چین میں دنگل کا جلوہ 9,000 اسکرین پر دیکھنے کو ملا جس نے فلم کے پہلے ہی دن 86 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔دنگل کا شمار بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے جب کہ چین کے باکس آفس پر دنگل کا شمار دنیا کی 16بہترین فلموں میں کیا جارہا ہے۔دنگل نے چین میں اب تک کیپٹن امریکہ، سول وار ، ٹرپل ایکس ریٹرن آف زینڈر کیج، ٹرانسفرامر ، ٹائٹینک تھری ڈی اور دی جنگل بک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔