دنیا میں حج سے بڑھ کر کوئی دوسرا سفر نہیں

پٹنہ 30 جولائی ( پریس رریلیز)ریاست بہار سے عازمین حج کے مدینہ منورہ کی طرف روانگی کاسلسلہ جاری ہے حسب معمول آج بھی روانگی سے قبل اجتماعی دعائیہ مجلس کا اہتمام ہوا جس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوامدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ کے سینئر استاذ مولانامحمد آفتاب عالم رحمانی نے قرآن کریم کی تلاوت فرمائی اسکے بعد مولانا محمد جلاءالعظیم پھلواری شریف اورمیمونہ فاطمہ بنت محمد راشد حسین نے بھی اپنی نھنّی آواز میں نعتیہ کلام پیش کیا ۔ دعائیہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی حضرت مولانا محمدقاسم صاحب صدر جمعیت علماءہند بہارو بانی سرپرست جامعہ مدنیہ سبل پورنے اپنے پرمغز کلیدی خطاب میں فرمایا کہ ہم آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیںکہ آپ مقدس اور عظیم سفر کے لئے روانہ ہورہے ہیںآپ کی روانگی شہر مدینہ کے لئے ہورہی ہے جہاں آپ آٹھ روزہ قیام میں چالیس وقتوںکی نمازمسجدنبوی میں ادا کریں گے۔ جب تک آپ کی نیت میں حج بیت اللہ کا ارادہ ہے آپ کے لئے خیر ہی خیر ہے آپ کے دل میں مدنیہ منورہ کی عظمت ہونی چاہئے اور رسول اکرمﷺ اور صحابہ کرام نے مدینہ میں جس طرح زندگی گذاری ہے اس سنت کے مطابق ہم بھی زندگی گذاریںروضہ¿ رسول ﷺ پر حاضری دیتے وقت نہایت ادب کا خیال رکھیں ۔ اپنی آواز کو پست رکھئے اور مسجد نبوی میں اسی طریقہ سے داخل ہوں جو طریقہ ہمارے نبی ﷺنے ہمیں بتایا ہے اور روضہ¿ رسول ﷺپر سلام پیش کرتے وقت دوگانہ تحیة المسجد پڑھ کر ہی جانے کی کوشش کریںیہ یاد رہے کہ نبی کریم ﷺ ہمارے لئے شفاعت اس وقت کریں گے جب ہم انکے نقش قدم پر چل کر سنت نبوی کی پیروی کریں گے۔اس شہر پاک کے ہر خطہ کی قدر کیجئے گا ۔اور عازمین کرام حج کے پورے سفر میں راضی بہ رضا ہونے کا ثبوت پیش کریںانہوں فرمایا کہ آپ کا یہ سفر مدینہ منورہ سے شروع ہو رہا ہے آپ کو سب سے پہلے روضہ اقدس پر حاضری کا شرف حاصل ہوگا آپ مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ کی پا ک سرزمیں پر ادب و احترام کا مکمل خیال رکھیں گیں اور ایک ایک لمحہ عبادت وریاضت، ذکرو افکار میں گزارےں گے آپ کا کوئی لمحہ عبادت سے خالی نہ ہو اس بات کی پوری کوشش کریں گے۔ دنیا میں حج سے بڑھ کر کوئی دوسرا سفر نہیں ہو سکتا سفر حج در اصل آخرت کا سفر ہے کوئی ایمان والا جب سفر حج کا ارادہ کرتا ہے تو گویا وہ اللہ کا مہمان بن جاتا ہے اس شخص کی عظمت کا کیا کہنا جو رب کائنات کا مہمان ہو اسلئے عازمین حج پر بھی یہ لازم ہو جاتا کہ وہ اللہ کا مہمان ہونے کا پوراپورا حق ادا کرے اور اللہ رب العزت کی رضا اور خوشنودگی حاصل کرنے کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار رہے۔
د عائیہ مجلس سے اپنے خصو صی خطاب میں معزز چیئر مین حافظ الحاج محمد الیاس عرف سنو بابو نے تمام عازمین کرام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے درخواست کی کہ اس سفر میں صبر و تحمل سے کام لیں افراتفری کا ماحول نہ بنائیے اکثر حجاج کرام کی عمر 60سے زیادہ ہوتی ہے۔چڑھنے اور اترنے میں احتیاط سے کام لیںاور اپنے اقات کو زیادہ سے زیادہ عبادات میں گزاریں۔ دعاو¿ں کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کریں خاص طور سے مقدس مقامات پرجہاں اللہ رب العزت نے دعاو¿ں کی شرف قبولیت کا وعدہ فرمایا ہے پوری امت کے لئے دعائیں مانگےں ۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیاکہ وہ حج کو اچھی طرح سیکھ کر ،سمجھ کر کریںاور علماءسے چھوٹے چھوٹے مسائل جیسے ممنوعات احرام ،جنایات حرم اور دم وغیرہ کے سلسلہ میں رابطہ میں رہ کر ان سے مسائل سیکھ کر اس سفر حج کو مکمل کرنے کوشش کریں۔
مجلس کی نظامت مولانا ایوب نظامی قاسمی ناظم مدرسہ صوت القرآن ،داناپورنے بحسن خوبی انجام دیئے۔ مجلس میںجن سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ان میں مولانا خالد انور المظاہری،مولانا محمد مصباح الدین،مولانا رونق احسان برکاتی، قاری شہود الرحمن واعجاز عادل کے علاوہ شہر کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی مولانا محمدقاسم صاحب صدر جمعیت علماءہند بہارو بانی سرپرست جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ کی دعاءپر مجلس کا اختتام ہوا۔
میڈیا انچارج الحاج صغیر احمد نے بتایا کہ آج صرف ایک ہی فلائٹ گیا سے مدینہ کے لئے روانہ ہوگی جسمیں عازمین کی تعداد81اور عازمات کی تعداد 69 ہے۔