دھون ڈبل سنچری سے چوکے ، پجارا کی غیرمفتو ح سنچری

گالے ، 26 جولائی (یواین آئی) ٹیم میں واپسی کرنے والے سلامی بلے باز شکھر دھون (190) نے اپنے پسندیدہ گالے میدان میں اپنے کیریئر کا بہترین اسکور بنا لیا لیکن وہ ڈبل سنچری بنانے سے چوک گئے ۔ شکھر کی اس لاجواب اننگز اور چتیشور پجارا کے ناٹ آ¶ٹ 144 رنز سے ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن بدھ کو تین وکٹ پر 399 رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔شکھر کو سری لنکا کے دورے کے لیے سلامی بلے باز مرلی وجے کی چوٹ کی وجہ سے ٹیم میں موقع دیا گیا تھا اور اس موقع کا انہوں نے دونوں ہاتھوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔شکھر دھون نے 168 گیندوں پر 31 چوکوں کی مدد سے 190 رن کی اپنی بہترین اننگز کھیلی۔ شکھر کی بدقسمتی رہی کہ وہ اپنی پہلی ڈبل سنچری سے 10 رن دور رہ گئے ۔ دہلی کے شکھر نے پجارا کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 253 رن کی زبردست شراکت کی۔ پجارا نے اپنے کیریئر کی 12 ویں سنچری بنائی جبکہ ان کی اوورآل یہ پانچویں سنچری تھی۔ دونوں کے درمیان زبردست شراکت نے ہندوستان کو دن کے اختتام تک مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ پجارا نے 247 گیندوں پر 144 رنز میں 12 چوکے لگائے ۔ پجارا کے ساتھ دن کے کھیل کے اختتام تک اجنکیا رہانے 94 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 39 رنز بنا کر کریز پر موجودتھے ۔سلامی بلے باز ابھینو مکند 12 اور کپتان وراٹ کوہلی تین رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ ہندوستان کی اننگز کے تینوں وکٹ نوان پردیپ نے 18 اوور میں 64 رن دے کر حاصل کیے ۔سلامی بلے باز شکھر نے اپنے انتخاب کو صحیح ثابت کرتے ہوئے 190 رن کی اپنی بہترین اننگز کھیلی۔ تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پہلے ٹیم میں شامل نہیں کئے گئے دھون کو مرلی وجے کی جگہ ٹیم کے ساتھ سری لنکا آنے کا موقع ملا اور انہوں نے اسے ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔پہلے بلے بازی کرنے اترے دھون نے 168 گیندوں میں 31 چوکے لگا کر 190 رنز کی زبردست اننگز کھیلی جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین اننگز بھی ہے ۔اگرچہ وہ اپنی پہلی ڈبل ٹسٹ سنچری سے صرف 10 رن دور رہ گئے اور نوان پردیپ نے انہیں اینجیلو میتھیوز کے ہاتھوں کیچ کراکر اس کامیابی سے محروم کر دیا۔ دھون نے اسی میدان پر اپنی آخری ٹیسٹ سنچری بنائی تھی۔انہوں نے ہندوستان کے آخری سری لنکا دورے میں سال 2015 میں 12 اگست کو میچ میں 134 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ شکھر دھون نے 2015 کے اس ٹیسٹ کے دو سال بعد اپنی پانچویں سنچری بنائی ہے ۔ ان دو سال کے درمیان انہوں نے صرف ایک نصف سنچری بنائی تھی جو جولائی 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف نارتھ سا¶نڈ میں 84 رن کے طور پر تھا۔31 سالہ بلے باز نے 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف موہالی ٹیسٹ میں 187 رنز کی اننگز کھیلی تھی جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین اننگز تھی۔ یہ ان کی پانچواں ٹیسٹ سنچری ہے . لیکن اب انہوں نے گالے میں اپنے 190 رن کے اسکور سے اسے پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔انہوں نے دوسرے سرے پر ٹک کر چتیشور پجارا کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 253 رن کی بڑی شراکت بھی نبھائی۔ دونوں نے ہندوستانی ٹیم کو ابتدائی جھٹکے سے باہر نکالا۔کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ ٹیم کو شروع میں ہی بلے باز ابھینو مکند کا وکٹ محض 27 کے اسکور پر سستے میں گنوانا پڑا جو 12 رنز بنا کر نوان پردیپ کی گیند پر وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا کو کیچ دے بیٹھے ۔ لیکن اس کے بعد شکھر دھون اور دوسرے سرے پر ٹیسٹ ماہر بلے باز چتیشور پجارا نے لنچ تک ٹیم کو کوئی اور نقصان نہیں ہونے دیا۔ لنچ تک ہندوستان کا اسکور 115 تک پہنچ گیا۔ گالے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دھون نے لنچ تک آٹھ چوکے لگا کر ناٹ آ¶ٹ 64 اور پجارا نے 37 رن بنا لئے تھے ۔وجے اور لوکیش راہل کی غیر موجودگی میں کپتان وراٹ نے شکھر اور مکند کو ساتھ میں اوپننگ کے لئے بھیجا۔ مکند اگرچہ 26 گیندوں میں دو چوکے لگا کر 12 رنز ہی بنا سکے . لیکن 31 سالہ تجربہ کار بلے باز دھون نے ٹیسٹ میں خود کو ثابت کرنے کے اس موقع کو ضائع نہیں کیا۔ شکھر دھون لاھرو کمارا کی تین گیندوں پر دو با¶نڈری لگائی۔ انہیں اس اوور کی آخری گیند پر زندگی بھی ملی جب اسیلا گنارتنے نے ان کا کیچ چھوڑ دیا۔گنارتنے کو اگرچہ کلائی میں گیند کافی تیز لگی جس سے فوری طور پر طبی عملے کو میدان پر بلانا پڑا۔دہلی کے شکھر دھون نے پھر دلرووان پریرا کی گیند پر ایک رن لے کر 62 گیندوں میں اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔ دھون نے لنچ کے بعد اپنی رن کی رفتار تیز کی اور 110 گیندوں میں 100 رنز تک پہنچ گئے ۔ انہوں نے 150 رن 147 گیندوں میں مکمل کئے جس میں انہوں نے 24 چوکے لگائے ۔ہندوستان کے 250 رنز 49.5 اوور میں پورے ہو ئے ۔دھون اپنی ڈبل سنچری سے جب 10 رن دور تھے تو انہوں نے فیلڈر کے اوپر سے شاٹ مارنے کی کوشش میں میتھیوز کو کیچ تھما دیا۔ دھون آ¶ٹ ہوتے ہی مایوسی کے ساتھ پویلین کی طرف چل دیئے لیکن ڈریسنگ روم میں موجود ہندوستانی کھلاڑیوں نے اپنی جگہ پر کھڑے ہو کر تالیاں بجاتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا۔ چائے کے وقفہ تک ہندوستان کا اسکور دو وکٹ پر 282 رن تھا۔ کپتان وراٹ چائے کے وقفہ کے فورا بعد پردیپ کی گیند پر ڈکویلا کو کیچ تھما بیٹھے ۔ ہندوستان کا تیسرا وکٹ 286 کے اسکور پر گرا۔ پجارا نے اپنے 50 رن 80 گیندوں میں اور 100 رنز 173 گیندوں میں پورے کئے ۔ پجارا نے اپنے انداز میں کھیلتے ہوئے دن کے اختتام تک ہندوستان کو کوئی اور نقصان نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے رہانے کے ساتھ چوتھے وکٹ کی ناٹ آوٹ شراکت میں 113 رن جوڑ ڈالے ۔ہندوستان نے اس میچ میں آل را¶نڈر ہاردک پانڈیا کو اور سری لنکا نے دانشکا گناتلکا کو ٹیسٹ میں قدم رکھنے کا موقع دیا۔