رام ناتھ کووند ملک کے 14 ویں صدر جمہوریہ منتخب

Taasir Updates | 20 Jul 2017

بھاری ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ انہیں الکٹورل کالج کے کل ووٹوں میں سے65.65 فیصد ووٹ حاصل ہوا جبکہ محترمہ کمار کو 34.35 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔

الیکشن افسر اور لوک سبھا کے سکریٹری جنرل انوپ مشرا نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کے مجموعی4896 ووٹ تھے جن میں سے 4851 ووٹ ڈالے گئے جن کی قدر 1090300 تھی۔ ان میں سے مسٹر كووند کو 2930 ووٹ حاصل ہوئے جن کی قدر 702044 ہے۔محترمہ کمار کو 1844 ووٹ حاصل ہوئے جن کی قدر صرف 367314 ہے۔

بہار میں محترمہ میراکمار کو 109 اراکین کے ووٹ ملے ہیں جبکہ مسٹر كووند کو 130 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ ان کے ووٹوں کی مجموعی قدر بالترتیب 18،857 اور 22،490 ہے۔ گجرات میں این ڈی اے کے امیدوار کو کل 19 ہزار 404 قیمت کے 132 ووٹ ملے ہیں جبکہ محترمہ میراکمار کو 7203 قیمت کے 49 ووٹوں پر اکتفا کرنا پڑا ہے۔ جھارکھنڈ میں مسٹر كووند کو 8976 ویلیو کے 51 ووٹ، ہریانہ میں 8176 ویلیو کے 73 ووٹ، جموں و کشمیر میں 4032 ویلیو کے 56 ووٹ اور چھتیس گڑھ میں 6708 قیمت کے 52 ووٹ ملے ہیں جبکہ محترمہ میرا کمار کو ان ریاستوں میں بالترتیب 26 ووٹ ( 4576 )، 16 ووٹ (1792)، 30 ووٹ (2160) اور 35 ووٹ (4515) حاصل ہوئے ہیں۔ محترمہ میرا کمار کو ہماچل پردیش میں اپنے حریف امیدوار سے سات ووٹ زیادہ ملے ہیں۔ اپوزیشن کی امیدوار کو 37 ووٹ ملے ہیں، وہیں این ڈی اے کے امیدوار کو 30 ووٹ حاصل ہوئے ہیں، جن کے ووٹوں کی ویلیو بالترتیب 1887 اور 1530 ہے۔

آندھرا پردیش میں محترمہ میرا کمار کو ایک بھی ووٹ نہیں ملا ہے، جبکہ مسٹر كووند کو 27189 قیمت کے 171 ووٹ حاصل ہوئے۔اروناچل پردیش میں این ڈی اے کے امیدوار کو 56 ووٹ (448 قیمت) ملے، جبکہ اپوزیشن کی امیدوار کے حق میں تین ووٹ (24 ) پڑے۔ گوا میں 25 ووٹ مسٹر كووند کو ملے ہیں ، جبکہ میرا کمار کو 11 ووٹ ملے ہیں۔