رام گڑھ :مقتول علیم الدین کی بیوہ کو ایس ڈی او نے سونپا دو لاکھ کا چیک

رام گڑھ (جھارکھنڈ)، 2جولائی (شاہد اشرفی)۔ بھیڑ کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر قتل معاملے میں ضلع انتظامیہ نے علیم الدین انصاری کی بیوہ مریم خاتون کو دو لاکھ کا چیک سونہاہے۔ ایس ڈی او نے آج مقتول کے گھر جاکر اہل خانہ سے ملاقات کی اور دو لاکھ کے معاوضہ کا چیک سونپا۔ غور طلب ہے کہ مبینہ ممنوعہ گوشت کو لے کر علیم الدین انصاری کی پٹائی کر دی گئی تھی۔ اس کے بعد اس کی موت ہو گئی۔ علیم الدین انصاری کا پیٹ کر قتل معاملے میں پولیس کا کردار بھی شک کے گھیرے میں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پٹائی کے دوران پولیس کی لاٹھی کا استعمال کیا گیا تھا۔ اگرچہ ڈی جی پی نے اس بات کو غلط بتایا اور ثبوت دینے کو کہا۔ قتل کے دوسرے دن ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں ایک نوجوان کو پولیس کے ڈنڈے کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔کہا تو یہ بھی جا رہا ہے کہ علیم الدین پیٹنے کے وقت کچھ پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔ انہوں نے علیم الدین کو نہیں بچایا اور ان سے ڈنڈا لے کر نوجوانوں نے علیم الدین کی پٹائی کی۔ سوال یہ ہے کہ اگر پولیس اہلکار موجود نہیں تھے تو پٹائی کر رہے لوگوں کے پاس پولیس کا بینت کیسے پہنچا۔ واقعہ بھی انتہائی بھیڑ بھاڑ علاقے میں ہوا تھا۔ جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں ممنوعہ گوشت کو گاڑی سے لے جاتے ڈرائیور کا بھیڑ کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر کیا گیا۔ قتل معاملے میں بی جے پی کے مقامی لیڈر نتیانند مہتو گرفتار کئے گئے ہیں۔ اگرچہ نتیانند مہتو نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں بے قصور ہیں۔ انہوں نے پولیس سے کیس کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کی گرفتاری گزشتہ رات ہوئی ہے۔ نتیانند مہتو نے کہا ہے کہ پولیس کے آنے کے بعد وہ کیس کی جانکاری لینے پہنچے تھے۔ واضح ہو کہ جمعرات کو رام گڑھ میں گاڑی پر ممنوعہ گوشت لے جاتے علیم الدین نامی ایک شخص کو لوگوں نے گھیر لیا اور وحشیانہ طور پر اس کی پٹائی کی، جس سے اس کی موت ہو گئی۔ وہیں ایک دوسرا شخص گاڑی سے بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا تھا۔جمعہ کو اس معاملے میں سی ایم رگھوور داس کا بیان آیا اور انہوں نے اعلیٰ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت دی۔