سلمان خان کوریائی فلم کے ریمیک میں کام کریں گے

ممبئی، 10 جولائی (یواین آئی)اداکار سلمان خان کوریا ئی فلم کے ریمیک میں کام کرنے والے ہیں۔سلمان کی فلم ٹیوب لائٹ اگرچہ توقعات کے مطابق اتنی نہیں چلی ہو لیکن ان کے پرستار اس بات سے خوش ہیں کہ سلمان نے اسکرین پراپنے احساسات کو بھی اچھی طرح سے پیش کیا ہے ۔سلمان اب ایک اور فلم میں کام کرنے والے ہیں جس کا نام بھارت ھوگا۔خبر ہے کہ فلم بھارت، کوریائی فلم اوڈ ٹو مائی فادر کی باقاعدہ ہندی ریمیک ہوگی۔50کی دہائی میں ہوئی کوریائی جنگ کے بعد ایک عام آدمی کی بنیاد پر اس کہانی کو کوریا میں باکس آ فس پر دوسرا سب سے زیادہ گراس کلیکشن ملا ہے ۔ اس فلم کو سلمان کی بہن الویرا اور ان کے شوہر اتل اگنی ہوتری مل کر پروڈیوس کریں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ فلم اگلے سال کسی وقت شروع ہو سکتی ہے ۔ سلمان ان دنوں علی عباس جعفر کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کا بچا ہوا کام ختم کر رہے ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ بھارت کی ہدایت بھی علی عباس ہی کریں گے ۔