سنی لیونی براڈوے جاز رقص کرنے کیلئے کافی پرجوش ہیں

ممبئی 27 جولائی (یو این آئی) بالی وڈ کی بے بی ڈول سنی لیونی براڈوے جازاسٹائل میں رقص کرنے کے لئے بہت خوش ہیں۔سنی نے کہا کہ وہ ایک ایوارڈ شو میں پہلی مرتبہ براڈوے جاز اسٹائل میں رقص کرنے کے لئے کافی پرجوش ہیں۔ ان کی یہ پرفامنس بگ جی انٹرٹینمنٹ ایوارڈس 2017 پروگرام میں ہوگی۔ اس شو کی پرفامنس کوریوگرافی گیتا کپور کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا، ”میں اس سال کے بگ جی انٹرٹینمنٹ ایوارڈس میں پرفامنس دینے کے لئے بہت مسحور ہوں۔میں پہلی بار براڈوے جاز اسٹائل میں پرفامنس دوں گی جو مجھے بے حد پسند ہے ۔ ایسا پہلی مرتبہ ہے جب مجھے اس اسٹائل میں رقص کرنے کا موقع مل رہا ہے اور اس کے لئے گیتا میم نے مجھے چنا ہے ۔ میں بغیر رکے پہلے سے اس کی تیاری کر رہی ہوں کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ اس پرفامنس کے بعد وہ مجھ پر فخر کریں”۔کرن جوہر اور کامیڈین سنیل گروور اس شو کو ہوسٹ کریں گے جو 13 اگست کو نشر ہوگا۔