شامی کباب

اجزاء:149 چکن بریسٹ۔آدھا کلو 149 چنے کی دال۔آدھی پیالی 149 نمک۔حسب ذائقہ 149 ادرک،لہسن پسا ہوا۔ ایک کھانے کا چمچ 149 پیاز۔دو عدد درمیانی 149 پسی ہوئی لال مرچ۔ایک کھانے کا چمچ 149 سفید زیرہ۔ایک کھانے کا چمچ 149 دھنیا پسا ہوا۔ایک کھانے کا چمچ 149 دہی۔دو کھانے کے چمچ 149 مکس گرم مصالحہ پسا ہوا۔ایک چائیکا چمچ 149 انڈے۔دو عدد 149 آئل۔تلنے کے لئے
ترکیب:چنے کی دال کو دھو کر ایک گھنٹے پانی میں بھگو کر رکھ دیں،پین میں آئل کو دو سے تین منٹ گرم کر کے باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کر لیں۔ اس میں ادرک،لہسن،لال مرچ،زیرہ اور دھنیا ڈال کر زرا سا پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں۔ پھر اس میں دال کو پانی سے نکال کر ڈالیں اور اچھی طرح بھون کر دو پیالی پانی ڈال دیں،ہلکی آنچ پر ڈھک کر دال کو مکمل گلنے تک پکائیں۔ اس میں چکن او دہی ڈال کر ملائیں اور ڈھک درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پائیں۔ چولہے سے ااتار کر ٹھنڈا کر لیں اور پیس لیں اور اس مکسچر میں نمک،انڈے اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ایک سائز کے کباب بنا لیں اور دس سے پندرہ منٹ فریج میں رکھ دیں۔ کڑاہی میں آئل کو تین سے چار منٹ گرم کریں اور کبابوں کو گولڈن فرائی کرلیں۔