عالمی اسکواش سے باہر ہوئے سندھو

چنئی، 28 جولائی (یو این آئی) تجربہ کار کھلاڑی ھریندر پال سندھو اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انگلینڈ میں ایک سے پانچ اگست تک ہونے والی ڈبلیوایس ایف عالمی ڈبل اسکواش چمپئن شپ سے آخری وقت میں باہر ہو گئے ہیں۔مانچسٹر میں ہونے والی عالمی اسکواش چمپئن شپ کے لیے جمعہ کو ہندستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ پی ایس اے سرکٹ میں اچھی کارکردگی کے بعد ھریندر اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے خواہاں تھے ۔ لیکن ان کے دانت میں کافی درد ہے اور میڈیکل کے لئے انہیں ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا ہے ۔قومی اسکواش ٹیم کے کوچ سائرس پونچا نے کہا کہ ہم نے سندھو کو لے کر آخری وقت تک انتظار کیا ہے جس کے بعد انہیں باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔یہاں قومی اکیڈمی میں تیاریوں کے آخری مرحلے کے بعد ہندستانی اسکواش ٹیم ہفتہ کو انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔ٹیم میں شامل دیگر ارکان میں سورو گھوشال، وکرم ملہوترا، مہیش منگاوکر، جوشنا چنپا اور دیپکا پلیکل شامل ہیں۔ہندستان چمپئن شپ میں مکسڈ ڈبلز میں سوربھ،دیپکا اور وکرم،جوشنا کی دو جوڑیا ں اتار رہا ہے ۔