فلم ہٹ کرانے کیلئے اسٹارکی ضرورت نہیں :عالیہ

ممبئی،5جولائی(یواین آئی)اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی فلم ہٹ کرانے کے لئے کسی سپراسٹار کی ضرورت نہیں ہے ۔عالیہ جلد ہی میگھنا گلزار کی آنے والی فلم ”راضی” میں نظر آنے والی ہیں۔اس فلم میں ان کے ساتھ وکی کوشل نظر آئیں گے ۔عالیہ سے پوچھا گیا کہ آپ نے شاہ رخ خان اور شاہد کپورجیسے مشہور اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اب وکی کوشل کے ساتھ کام کرنا آسان رہا یا مشکل؟جواب میں عالیہ نے کہا،”وکی مجھ سے بہتر اداکار ہیں۔ہم سب اچھا کام کرنے آئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آنے والی فلم پچھلی فلم سے بہتر ہو۔مجھے فلم ہٹ کرانے کے لئے کسی سپراسٹار کی ضرورت نہیں ہے ،بلکہ اچھی اسکرپٹ اور کو اسٹار کی ضرورت ہے ۔”