متالی نے انگلینڈ کو فائنل کے لئے کیا خبردار

ڈربی، 21 جولائی (یو این آئی) آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ میں کمال کی کارکردگی کے بعد فائنل میں جگہ بنا چکی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج نے اتوار کو ہونے والے خطابی مقابلے سے پہلے مخالف ٹیم انگلینڈ کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔ہندستان چھ بار کی چمپئن آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں 36 رنز سے شکست دے کر فائنل میں داخل ہو گیا ہے اور اب اس کے سامنے میزبان انگلینڈ ہوگی۔متالی کی کپتانی میں خواتین ٹیم انڈیا پہلی بار عالمی کپ خطاب اپنے نام کر تاریخ رقم کرنے سے اب ایک قدم ہی دور ہے ۔ہندستانی ٹیم اب اعتماد سے لبریز دکھائی دے رہی ہے اور فائنل میں وہ جیت کے لیے برابری کی دعویدار ہے کیونکہ ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے میں اس نے اپنی مہم کا آغاز ہی میزبان انگلینڈ کے خلاف 35 رنز کی جیت سے کیا تھا۔ ہندستان ابھی اتوار کو لارڈس میں انگلینڈ کا دوسری بار مقابلہ کرنے اترے گی۔کپتان اور ون ڈے کی بہترین اسکورر متالی نے کہا کہ بطور ٹیم ہم سب فائنل میں جگہ بنا کر بہت خوش ہیں۔ہندستان نے سال 2005 میں پہلی بار عالمی کپ فائنل میں جگہ بنائی تھی۔لیکن آسٹریلیا سے ہار کر وہ خطاب سے چوک گئی۔فائنل کو لے کر انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی جانتے تھے کہ ٹورنامنٹ ہمارے لیے آسان نہیں ہونے والا ہے لیکن ہماری لڑکیوں نے ہر صورت حال کے مطابق ٹیم کی ضرورت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔چاہے بولر ہوں یا بلے باز سبھی نے ٹیم کے لئے مظاہرہ کیا اور آسٹریلیا پر فتح کے بعد کھلاڑیوں میں فائنل کو لے کر ایک الگ ہی جذبہ ہے ۔