مقامی خاتون کا کردار ادا کریں گی کترینہ کیف

ممبئی 6 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ کی باربی ڈول قطرینہ کیف اپنی آنے والی فلم ‘ٹھگس آف ھندوستان’ میں مقامی خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ یش راج کے بینر تلے بنی فلم ‘ٹھگس آف ھندوستان’ کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے ۔ فلم میں امیتابھ بچن اور عامر خان کا اہم کردار ہے ۔ اس فلم میں قطرینہ کیف مہمان کردار کے طور نظر آئیں گی۔ وہ برطانوی خاتون کا کردار ادا کرنے جا رہی ہیں۔ قطرینہ کے اس کردار کو لے کر اب تقریباً تصدیق ہو گئی ہے ۔یہ پہلی بار ہو گا، جب کسی فلم میں قطرینہ ایسے کلاسک لک میں نظر آئیں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ قطرینہ کا کردار ہندستان کی ایک مقبول پیریوڈک عورت پر مبنی ہوگا ۔ اس فلم کے لئے قطرینہ کا جو لک طے کیا جا رہا ہے ، وہ عام گھاگھرے والے کاسٹیوم نہیں ہوں گے ، بلکہ ان کاسٹیوم کو ایک الگ ہی شکل دینے کی کوشش کی ہے ۔ ٹھگس آف ھندوستان ایک پیریڈ ڈرامہ ہے اور اس فلم میں قطرینہ کے لک کو سب مختلف رکھنے کی کوشش کی گئی ہے ۔