میں ہمیشہ سے سنیل شیٹھی کے اچھے رویے سے متاثرہوں : انوشکا شرما

ممبئی ،۱۲؍جولائی(پی ایس آئی) بالی وڈادا کارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سے سنیل شیٹھی کے اچھے رویے سے متاثرہوں۔ جمعہ کو میڈیا کے مطابق سنیل شیٹھی نے انوشکا شرما کی فلم ’’جب ہیری میٹ سجل‘‘ کی تعریف کی جس پر انو شکا شرما نے کہا کہ وہ ہمیشہ سنیل شیٹھی کے اچھے رو یے سے متاثر ہوتی ہیں۔امتیاز علی کی فلم ’’ جب ہیری میٹ سجل ‘‘ میں انوشکا شرما گجراتی لڑ کی کا کر دار ادا کر رہی ہیں جس میں ان کا نام سجل ہے۔فلم 4اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔