پریٹی زنٹا کا فلم’’انسائڈ ایج‘‘کی کہانی سے ناراض

ممبئی ،۱۷؍جولائی(پی ایس آئی) پروڈیوسر فرحان اختر کی جانب سے تیار کی جانے والی ویب ڈرامہ فلم’ ’ انسائڈ ایج‘‘ سے، جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی کرکٹ ٹیم کی خاتون مالک پریٹی زنٹا کی کہانی سے متاثر ہوکر بنائی گئی۔ انسائڈ ایج میں آئی پی ایل، اسکینڈل اور ایک خاتون کو کرکٹ ٹیم کے سربراہ کے طور پر دکھایا گیا ہے، اس ویب سیریز میں خاتون کا کردار اداکارہ ریچا چڈا نے ادا کیا ہے۔اس ڈرامہ فلم کو ایکسل میڈیا اینڈ انٹرٹینمینٹ کے بینر تلے ایمازون پرائم ویڈیو کے تحت ریلیز کیا گیا۔انسائڈ ایج کو ریلیز کیے جانے کے بعد پریٹی زنٹا نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے پروڈیوسر فرحان اختر کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مرد کو مرد بن کر رہنا چاہئے، خواتین پر حکمرانی نہیں کرنی چاہئے، سچا مرد کبھی بھی خواتین کو زندگی اور خوشیوں سے محروم نہیں کرتا۔اپنے ایک انٹرویو میں پریٹی زنٹا نے فرحان اختر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مردانہ معاشرے میں ہمیشہ ہی خواتین کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن وہ اکیلی ہی ہزار مردوں کے مقابلے میں بہتر ہے۔پریٹی زنٹا نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بولی وڈ میں راج کمار ہیرانی، یش راج اور کرن جوہر جیسے مرد بھی موجود ہیں، جو خواتین پر فلمیں بناتے ہیں، لیکن وہ فرحان اختر کی طرح فلمیں نہیں بناتے، ان کی فلمیں زندگی ہوتی ہیں، جو باقی عمر یاد رکھی جاتی ہیں۔پریٹی زنٹا نے کہا کہ شکر ہے فرحان اختر کو اب خیال آیا اور انہوں نے بیان جاری کیا کہ انسائڈ ایج کی کہانی فکشن پر مبنی ہے۔