کٹرینہ نے فلمیں فلاپ ہونے کی وجہ بتائی

ممبئی،10جولائی(یواین آئی)اداکارہ قطرینہ کیف نے اپنی فلموں کے فلاپ ہونے کی وجہ بتائی ہے ۔حال ہی میں قطرینہ کی فلم فینٹم،فطور اور بار باردیکھو جیسی فلمیں فلاپ ہوئی ہیں۔قطرینہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم جگا جاسوس کے پرموشن میں مصروف ہیں۔قطرینہ نے مسلسل اپنی ناکام ہوتی فلموں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلموں کی ناکامی کی وجہ ان کا توجہ نہ دینا اور ان کا پریشان رہنا ہے ۔قطرینہ نے کہا،”میں مانتی ہوں،میری کچھ بڑی فلموں نے باکس آفس پر کچھ اچھا کام نہیں کیا،ان دنوں میری توجہ فلموں سے ہٹ کرکہیں اور جاچکی تھی۔ان فلموں کو میں اپنا 100فیصد نہیں دے پائی تھی۔اس وقت کی گئی ان بڑی غلطیوں کو میں اب پوری طرح سدھار لیا ہے ،جس کے بعد جگا جاسوس میں میں نے پوری محنت کی ہے ،اس کے آگے تو عوام ہی بتائے گی کہ یہ فلم کیسی ہے ۔”