ہندوستانی خواتین نے پاکستان سے چکایا بدلہ

ڈربی، 02 جولائی (یو این آئی) لیفٹ آرم اسپنر ایکتا بشٹ (18 رن پر پانچ و کٹ) کی قیادت میں گیندبازوں کی شاندا ر کارکردگی کی بدولت ہندوستانی خاتون ٹیم نے اتوار کو پاکستان کو خواتین ورلڈ کپ کر کٹ ٹورنامنٹ میں 95 رن سے ناک آؤ ٹ جیت کی ہیٹرک مکمل کر لی۔ہندوستا نی خا تون ٹیم نے اس جیت کے ساتھ ہی پاکستا ن کے ہاتھوں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہندو ستانی مرد ٹیم کو ملی شکست کا بدلہ بھی چکا لیا۔ ہندوستانی ٹیم اگرچہ 50 اوور میں نو وکٹ پر 169 رن کے عام اسکور ہی بنا پائی لیکن ایکتا بشٹ کی خطرناک گیند بازی سے اس نے پا کستان کو 38.1 اوور میں 74 رن پر ہی ڈھیر کر دیا۔