ہندوستان جیسا پر امن ملک دنیا میں کوئی نہیں: محبو ب علی قیصر

پٹنہ 31 جو لائی ( پریس ریلیز)ریاست بہار سے عازمین حج کے مدینہ منورہ کی طرف روانگی کاسلسلہ جاری ہے حسب معمول آج بھی روانگی سے قبل اجتماعی دعائیہ مجلس کا اہتمام ہوا جس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے قاری کلیم اللہ قاسمی ، سوپول نے کی اسکے بعد بزم حسان نعت اکیڈمی کے محمد محفوظ الرحمن رضوی نے نعتیہ کلام پیش کیا ۔
دعائیہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مفتی سید محمدحسن رضا نوری ادرہ شرعیہ سلطان گنج و رکن بہار ریاستی حج کمیٹی پٹنہ نے اپنے پرمغز کلیدی خطاب میں فرمایا کہ ہم آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیںکہ آپ اس مقدس اور عظیم سفر کے لئے روانہ ہورہے ہیں جہاں آپ کی دعاءکی مقبولیت کی خاص زمانت ہے۔ آپ اس شہر کے تقدس کا خاص خیال رکھیں گے مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ کی پا ک سرزمیں پر ادب و احترام کا مکمل خیال رکھیں گے۔ اور ایک ایک لمحہ عبادت وریاضت، ذکرو افکار میں گزارےں گے آپ کا کوئی لمحہ عبادت سے خالی نہ ہو اس بات کی پوری کوشش کریں گے کہ سفر حج کے دوران نرمی، ایک دوسرے کی مدد اور عاجزی وانکساری یہ وہ عمل ہے جو فریضہ حج کو کامیاب ،متبرک اور مبرور بنانے میں معاون ہے اس لئے ان سب باتوں کا خیال ضروررکھیں گے آپ کایہ سفراسی طرح ہے جیسے فجر کی نماز میں پہلے سنت اور پھر فرض ٹھیک اسی طرح آپ پہلے مدینہ منورہ پھر مکہ مکرمہ تشریف لے جائیں گے ۔ انہوں نے تمام عازمین کرام سے درخواست کی کہ مناسک حج کی ادائیگی میں جہاں تک ممکن ہو بہتر طریقہ سے پورا کرنے کی کوشش کریں۔
آپ کی روانگی شہر مدینہ کے لئے ہورہی ہے جہاں آپ آٹھ روزہ قیام میں چالیس وقتوںکی نمازمسجدنبوی میں ادا کریں گے۔ جب تک آپ کی نیت میں حج بیت اللہ کا ارادہ ہے آپ کے لئے خیر ہی خیر ہے آپ کے دل میں مدنیہ منورہ کی عظمت ہونی چاہئے اور رسول اکرمﷺ اور صحابہ کرام نے مدینہ میں جس طرح زندگی گذاری ہے اس سنت کے مطابق ہم بھی زندگی گذاریںروضہ¿ رسول ﷺ پر حاضری دیتے وقت نہایت ادب کا خیال رکھیں ۔ اپنی آواز کو پست رکھئے اور مسجد نبوی میں اسی طریقہ سے داخل ہوں جو طریقہ ہمارے نبی ﷺنے ہمیں بتایا ہے اور روضہ¿ رسول ﷺپر سلام پیش کرتے وقت دوگانہ تحیة المسجد پڑھ کر ہی جانے کی کوشش کریںیہ یاد رہے کہ نبی کریم ﷺ ہمارے لئے شفاعت اس وقت کریں گے جب ہم انکے نقش قدم پر چل کر سنت نبوی کی پیروی کریں گے۔اس شہر پاک کے ہر خطہ کی قدر کیجئے گا ۔اور عازمین کرام حج کے پورے سفر میں راضی بہ رضا ہونے کا ثبوت پیش کریںانہوں فرمایا کہ آپ کا یہ سفر مدینہ منورہ سے شروع ہو رہا ہے آپ کو سب سے پہلے روضہ اقدس پر حاضری کا شرف حاصل ہوگا آپ مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ کی پا ک سرزمیں پر ادب و احترام کا مکمل خیال رکھیں گیں اور ایک ایک لمحہ عبادت وریاضت، ذکرو افکار میں گزارےں گے آپ کا کوئی لمحہ عبادت سے خالی نہ ہو اس بات کی پوری کوشش کریں گے۔ دنیا میں حج سے بڑھ کر کوئی دوسرا سفر نہیں ہو سکتا سفر حج در اصل آخرت کا سفر ہے کوئی ایمان والا جب سفر حج کا ارادہ کرتا ہے تو گویا وہ اللہ کا مہمان بن جاتا ہے اس شخص کی عظمت کا کیا کہنا جو رب کائنات کا مہمان ہو اسلئے عازمین حج پر بھی یہ لازم ہو جاتا کہ وہ اللہ کا مہمان ہونے کا پوراپورا حق ادا کرے اور اللہ رب العزت کی رضا اور خوشنودگی حاصل کرنے کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار رہے۔
آج کے د عائیہ مجلس میںمہمانِ خصو صی کے طور جناب محبوب علی قیصر معزز چیئر مین حج کمیٹی آف انڈیا نے تمام عازمین کرام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے فرمایا آپ ایسے مقدس سفر میں جارہے ہیں لہٰذا آپ اپنے،عزیزو اقارب،اپنے صوبہ اور اپنے ملک کی خیر سگالی اور ترقی کی دعائیں کریں گے۔آپ اپنے ملک میں رہکر جو محسوس کرتے ہیں اسے اللہ کے سامنے بیان کریں انہوں کہا کہ ہندوستان جیسا پرامن ملک دنیا میں کوئی نہیں ہے البتہ کچھ جگہوں پر اگر مسلمانوں کے ساتھ کوئی پریشانی ہے تو اس کو دور کرنے کے لئے اللہ سے وہاں دعاءکریں۔
مجلس کی نظامت مولانا ایوب نظامی قاسمی ناظم مدرسہ صوت القرآن ،داناپورنے بحسن خوبی انجام دیئے۔ مجلس میںجن سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ان میںجناب محمد ارشاد اللہ صاحب چیئر مین سنی وقف بورڈ،پٹنہ،جناب الحا ج اسفر احمد صاحب ،وارڈ کانسلر،مولانا محمد مصباح الدین،جناب سبطین رضا، بزم حسان نعت اکیڈمی پٹنہ، محترمہ گلفشاں جبیں عرف سگن رکن بہارریاستی حج کمیٹی کے علاوہ شہر کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی مفتی سید محمدحسن رضا نوری ادرہ شرعیہ سلطان گنج پٹنہکی دعاءپر مجلس کا اختتام ہوا۔
میڈیا انچارج الحاج صغیر احمد نے بتایا کہ آج کی پہلی فلائٹ میں عازمین کی تعداد 91اور عازمات کی تعداد59 ہیں جبکہ دوسری فلائٹ سے جانے والے عازمین کی تعداد 85اور عازمات کی تعداد 65ہیں۔ پہلی فلائٹ کے عازمین حج میں سب سے کم عمر کے عازمین محمد سعود سعد عمر ۴ سال ولد محمد سعد مشتاق ضلع دربھنگہ بھی شامل ہیں۔