یوپی : مسلم کنبہ کے ارکان کے ساتھ ٹرین میں مار پیٹ ، نقدی اور زیورات بھی چھینے ، تین افراد حراست میں

Taasir Urdu Daily|Uploaded on 14-July-2017

اندر چلے اس ہنگامہ کے دوران پولیس کو ڈائل 100 پر فون بھی کیا گیا، لیکن کسی نے فون ریسیو نہیں کیا۔ خواتین ، بچوں اور بوڑھوں کو بری طرح پیٹنے کے بعد یہ شرپسند عناصر نقدی، جویلری اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔
پورے واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جی آر پی نے معاملہ میں ایف آئی آر درج کر کے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ایس پی جی آر پی ا و پی سنگھ کے مطابق کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں خصوصی آپریشن ٹیم تین افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
اس کی مخالفت کی تو لوگوں نے ان کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔ جب ٹرین نبكاروري اسٹیشن پہنچنے والی تھی ، تو شرپسند لوگوں نے چین کھینچ کر ٹرین روک دی اور فون کر کے اپنے ساتھیوں کو بلا لیا۔ موٹر سائیکل پر سوار تقریبا ایک درجن لوگ لاٹھی ڈنڈوں اور چھڑی کے لے کر پہنچ گئے۔ٹرین کا دروازہ بند ہونے پر ان لوگوں نے ایمرجنسی ونڈو کا شیشہ توڑ دیا اور اندر داخل ہوگئے اور اس کے بعد اس مسلم خاندان کی بے رحمی سے پٹائی کردی اور ان کے سامان لوٹ لئے ۔
ایف آئی آر درج کرانے والے محمد شاکر نے بتایا کہ اس حملے میں ان کی بیوی آسیہ ، بیٹی عرشی ، دو بیٹے فیضان اور ارسان، بھائی عارف، بھتیجہ آصف ، برادر نسبتی شاہد اور بہنیں شہناز اور ميناز شدید زخمی ہو گئے۔ ان میں سے چار کو فریکچر ہوا ہے، چار کے سر میں چوٹیں آئی ہیں، اور سب کے پیٹ میں اندرونی چوٹیں آئی ہیں۔تمام زخمیوں کا فرخ آباد کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں علاج چل رہا ہے