۷۲اگست کی مہا رےلی کےلئے دربھنگہ نمبر1 رہے گا

دربھنگہ : ۳۲جولائی (عبد المتےن قاسمی ) پٹنہ کے گاندھی مےدان مےں منعقد ہونے والا آر جے ڈی کی مجوزہ بھاجپا بھگاو¿ ،دےش بچاو¿ مہا رےلی مےں دربھنگہ ضلع کی نمبر ون حصہ داری رہے گی ۔ ےہاںسے ہزاروںکی تعداد مےں لوگ پٹنہ کےلئے کوچ کرےں گے اور اس کےلئے دو اسپےشل ٹرےن کا انتظام کےا گےاہے ، اےک ٹرےن لالو رابڑی اکسپرےس کے نام سے بےرول سے روانہ ہوگی اوردوسری ٹرےن تےجسوسی اکسپرےس جوگےارہ اسٹےشن سے روانہ ہوگی۔ دونوں ٹرےن ۶۲ اگست کو طے مقام سے روانہ ہوگی اور بےرول سے روانہ ہونے والی ٹرےن ۷ بجے اور جوگےارہ سے روانہ ہونے والی ٹرےن ساڑھے سات بجے دربھنگہ اسٹےشن پہنچے گی جہاں پارٹی کارکنان کی ضےافت کا عمدہ انتظام رہے گا ۔ اس کے علاوہ دربھنگہ کے دےہی حلقوں سے اےک ہزار بڑی چھوٹی بسےں پٹنہ کےلئے روانہ ہوںگی ، ان بسوں اورٹرےن کے علاوہ پارٹی کارکنان اپنی اپنی نجی سوارےوں سے بھی پٹنہ پہنچےں گے ۔ مذکورہ باتےں سابق وزےر وآر جے ڈی لےڈر محمد علی اشرف فاطمی نے پرےس کانفرنس کے دوران کہی ۔انہوں نے بتاےا کہ ضلع صدر کے بےمار رہنے کی وجہ سے پرکاش کمار جوتی کوکار گذار صدر نامزد کےا گےاہے اورمہا رےلی کی تےاری کےلئے رام چندر ےادوکنوےنر بنائے گئے ہےں ۔ پرےس کانفرنس مےں وزےر اعظم نرےندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے جناب فاطمی نے کہا ملک مےں جھوٹے ،فرےبی اور مکاروں کی حکومت کو ہر حال مےں اکھاڑ پھےنکنے کا عزم لے کر آر جے ڈی کارکنان تےارےوں مےں جٹےں ہےںاور لالو رابڑی کا پےغام گھر گھرپہنچانے کی کوشش کررہے ہےں ۔ انہو ںنے دعوی کےا کہ رےلی مےں حصہ داری کے لحاظ سے دربھنگہ کو اول مقام دلانے کےلئے رےاستی وزےر عبد الباری صدےقی ، رکن اسمبلی للت کمار ےادو ، بھولا ےادو ، فراز فاطمی کے علاوہ سابق اےم اےل اے ہری کرشن ےادو ، ہری نندن ےادو سمےت سابق اےم اےل اے ، اےم پی ، ضلع پرےشد رکن اور پنچاےت سطح تک کے کارکنان جٹےے ہوئے ۔انہوںنے مزےد کہا کہ اب وقت آگےاہے کہ ملک مےں نفرت کا ماحول بنانے والی طاقت اور جھانسہ دےنے والی حکومت کو 2019کے لوک سبھاانتخاب مےں اقتدار سے بے دخل کردےا جائے کےونکہ وزےر اعظم نے چےخ چےخ ہر سال دو کڑور نوجوانوں کو روزگار دےنے کا ےقےن دلاےا لےکن تےن سالوں کے بعد بھی کتنوں کو روزگار ملا ، سب لوگ جاتے ہےں ۔ لاکھوں کی تعداد مےں انجےنئراور اعلی تعلےم ےافتہ نوجوان روزگار کےلئے بھٹک رہے ہےں ۔ بدےس سے کالا دھن واپس لانا تو دور کی بات ہے ، بےنکوں کے پےسے بھی مالےا اورللت مودی لے کر فرار ہوگئے ۔ نوٹ بندی نے کارو بار کا ستےاناش کردےا ہے ۔ جے ڈی پی شرح 8.9فےصد سے گھٹ کر ۷ فےصد رہ گےا ہے ۔ ملک بھر مےں کسان خود کشی کررہے ہےں ۔ مدھےہ پردےش اور مہاراشٹر مےں بی جے پی کی حکومت ہونے کے باوجود کاشت کار خو د کشی کرنے پر مجبورہےں ۔ بہار اسمبلی انتخاب کے دوران مودی جی نے سوا سو کڑور کی بولی لگائی تھی لےکن وہ سوا سو کڑور روپئے کہاں ہےں اب تک لوگتلاش رہے ہےں ۔ کشمےر مےں سےکڑوں نوجوان جاں گنوا چکے ہےں ، دہشت گردانہ حملے بڑھ گئے ہےں ، دہلی اور کشمےر مےں بی جے پی کی حکومت ہے اس کے باوجود دہشت گردی پر لگام نہےں ہے۔ مدھےہ پردےش کا وےاپم گھوٹالہ جس کا سچ چھپانے کےلئے سو سے زائد لوگ مارے جاچکے ہےں ۔ چکنی گھوٹالہ ، چاول گھوٹالہ جےسے کئی گھوٹالے سامنے آچکے ہےں لےکن ان پر پردہ ڈالا جارہا ہے لےکن لالو ےادو کا خاندان،اندرا نہروا کا خاندان ، ماےاوتی ، ممتا اور ہڈاجےسے غےر بی جے پی پارٹی کے لوگ مرکزی حکومت کے نشانہ پر ہےں ۔ لالو ےادو پرجھوٹے الزام لگا کر سی بی آئی اورانکم ٹےکس کا استعمال کرکے انہےں پرےشان کےا جارہا ہے ۔ در اصل لالو ےادو سے وہ اس لئے خائف ہےں کہ انہوں نے بی جے پی کے خلاف ۸۱پارٹےوں کو متحد کرنے کاکام کےاہے اور ملک کو بھاجپا بھگاو¿ دےش بچاو¿ کا نعرہ دےا ہے ۔ اپنی حکومت کی ناکامےوں کو چھپانے کےلئے مذہب اور ذات پات کا سہارا لےا جارہا ہے ۔ گﺅ رکشا کے نام پر مسلمانوں کاقتل کےا جارہا ہے ،نجےب ،حافظ جنےد جےسے قتل کے بعد بھی مودی کی زبان نہےں کھلتی ہے ۔ اسمارٹ سےٹی کی حقےقت جاننا ہے توپی اےم کا حلقہ بنارس کی حالت جا کر دےکھ لےجئے ۔ ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی مودی حکومت کو 2019ءمےں بدل دےنا ضروری ہے اور منموہن سنگھ کو پھر سے وزےر اعظم بناےا جائے تو ہندوستان دنےا مےں نمبر ون ملک کے طور پرابھرے گا ۔ اس موقع پر فراز فاطمی ، رام چندر ےادو ، غلام حسےن چےنا ، راشد جمال ، رضاءاللہ انصاری ، شمشاد رضوی وغےرہ موجود تھے ۔