بہاری گرین کڑاہی گوشت

اجزاء :149 مٹن ۔ایک کلو 149 ٹماٹر۔چار عدد 149 ہری مرچ ۔آٹھ عدد چھوٹی 149 دہی ۔آدھا کپ 149 ہلدی ۔آدھا کھانے کا چمچ 149 نمک ۔حسب ذائقہ 149 پیاز ۔دو عدد 149 تیل ۔ایک کپ 149 گرم مصالحہ پاؤڈر ۔آدھا کھانے کا چمچ 149 لہسن ادرک پیسٹ ۔دو کھانے کے چمچ 149 ہرا دھنیا ۔تھوڑا سا
ترکیب:مٹن کو اچھی طرح دھو لیں ۔ پتیلی میں گرم کر کے پیاز کو ڈال کر گولڈن فرائی کر کے نکال لیں۔ اسی تیل میں ٹماٹر باریک کاٹ کر ڈال دیں اور اچھی طرح گلا لیں۔ پیاز اور ہری مرچ کو دہی کے ساتھ پیس لیں اور مٹن میں ملا دیں ساتھ ہی ہلدی اور نمک بھی ملا دیں۔ آدھے گھنٹے میرینٹ ہونے دیں پھر پتیلی میں تمام مصالحہ لگا گوشت ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ تک پکائیں۔ گوشت گل جائے تو اتنا بھونیں کہ تیل اوپر آجائے گرم مصالحہ پاؤڈر چھڑک کر پانچ منٹ دم لگائیں۔ ہرا دھنیا ڈال کر سرو کریں۔ گرم چپاتی اور سلاد کے ساتھ کھائیں۔ عید قرباں کی خصوصی ڈش ضرور آزمائیں۔