بی جے پی اپنی بدعنوانی چھپانے کےلئے فساد کرا رہی ہے: ممتا

کولکاتا 22جولائی: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ۱۲ جولائی کے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔انہوںنے اپنی تقریر میں کہا کہ بچوں کے جنم ہونے کے ساتھ ساتھ آدھار مانگا جا رہا ہے۔ میڈڈے میل کھانے پر ادھا ر کارڈ دینا ہوگا۔ عوام کی ذاتی زندگی میں مداخلت کی جا رہی ہے۔فیس بک میں اگر کچھ غلط لکھا ہوا پائے تو پولس کو اس کی اطلاع دیں۔ آپ لوگ پہرہ داری کریں۔ فیس بک کی ہم عزت کرتے ہیں۔ فیس بک فیک بک نہیں ہے۔ بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نوٹ بندی کے نام پر بی جے پی نے کروڑوں کروڑ روپئے حاصل کئے۔ نوٹ گھوٹالے کے سبب ملک میں ملازمت کے مواقع کم ہوگئے ہیں۔ ملک کی پیداوار میں کمی آگئی ہے۔ معیشت تباہ ہوگئی ہے۔بی جے پی کے زمانے میں بارہ ہزار سے زیادہ کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ ہم لوگوں نے کسانوں کا خزانہ ہٹا دیا ہے۔بینکوں کے نان پر فر منگ اثاثہ میں اضافہ ہواہے۔انہوںنے کہا کہ دھمکی دے کر ترنمول کا دبا یا نہیں جاسکتا ہے۔ بی جے پی کی بدعنوانی پہاڑ پر ہے۔ اس پر لوگوں کی توجہ نہ جائے اس لئے فساد کرائے جا رہے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ پولس کی امن فورس کے ساتھ رہیں اور ان کی مدد کریں ۔ فساد کے لئے کوئی اگر افواہ پھیلا رہا ہے تو اسے روکیں۔ افواہ پر توجہ نہ دیں۔ترنمول کانگریس کے ورکروں سے کہا کہ کوئی افوا ہ نہ پھیلائے اس پر دھیان دیں۔کوئی اگر فساد کرنا چاہے تو اسے روکیں۔۹ اگست سے بھارت چھوڑو تحریک شروع کی جائے گی۔ علاقے کے خصوصی لوگوںکو لے کر تحریک چلائیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ بنگال کے تمام ثقافت پسند لوگ محفوظ ہیں۔ دہلی میں امرتیہ سین محفوظ نہیںہیں۔ بنگال سونیا کے ساتھ ہے۔ بی جے پی کے خلاف جو لوگ ہیں اس کے ساتھ بنگال کھڑاہے۔خوفزدہ نہ ہوں اور فکر مند بھی نہ ہوں۔بنگال کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ملازمت کےلئے فکر مند نہ ہوں۔ ملازمت کے نئے راستے نکالے جا رہے ہیں۔ کوئی کوئی کہہ رہا ہے کہ گھر جا کر آگ لگا دیں گے۔ جو چونا مچھلی ہے وہی یہ دھمکی دے رہا ہے۔پورے ملک میں غیر اعلامیہ طور پر ایمرجنسی نافذ ہے۔ جو بول رہا ہے اسے مختلف طرح سے خوفزدہ کیا جا رہا ہے۔ترنمول پر جتنا حملہ ہوگا اتنا ترنمول آگے بڑھے گی۔اسٹنگ آپریشن کوہم نہیں مانتے ہیں۔ ناردا معاملہ کیوں نہیں ختم ہورہاہے۔ ایک ایک کر کے سبھی کو بلا رہا ہے۔۱۲ جولائی سے قبل فرہا د ور سبرتو کو بلا یا گیاہے۔اس کے خلاف ہم مقدمہ دائر کریں گے۔