آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

لڑکیوں کے ساتھ امتیاز کا خاتمہ ہونا چاہئے :پی وی سندھو

7_1471676444
Written by Tariq Hasan

حیدرآباد، 23جولائی (یواین آئی )خواتین اور لڑکیوں کو چھیڑ خانی سے بچانے کے لئے تشکیل دی گئی شی ٹیمس کے ایک سال کی تکمیل کے موقع پر آندھراپردیش کے راجہ مہندراورم میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی کے طورپربیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے شرکت کی۔ضلع ایس پی راج کماری نے ان کو تہنیت پیش کی۔اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی وی سندھو نے شی ٹیمس کی ستائش کی ۔انہوں نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کو چھیڑ خانی سے بچانے کے لئے شی ٹیمس کے اقدامات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہاکہ سماج میں لڑکیوں کے ساتھ امتیاز کا خاتمہ ہونا چاہئے ۔اس کا آغاز ہم کو اپنے گھروں سے کرنا چاہئے ۔

About the author

Tariq Hasan