فائنل میں جھولن اور پونم کا جلوہ رہا

لندن، 23 جولائی (یو این آئی) تیز گیندباز جھولن گوسوامی (23 رن پر تین وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کے عین مطابق کارکردگی کی بدولت ہندستان نے میزبان انگلینڈ کو خواتین ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں سات وکٹ پر 228 رن کے اسکور پر روک دیا ہے ۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ہندوستانی گیند بازوں نے خطابی مقابلہ میں چست بولنگ کا مظاہرہ کیا۔جھولن گوسوامی نے 10 اوور میں 23 رن پر تین وکٹ، پونم یادو نے 10 اوور میں 36 رن پر دو وکٹ اور راجیشور¸ گایکواڈ نے 10 اوور میں 49 رن پر ایک وکٹ لیا۔انگلینڈ نے 47 رنز کی ٹھوس شروعات کے بعد 16 رن کے وقفے میں تین وکٹ گنوائے ۔ میزبان ٹیم پھر سنبھلی اور اس نے چوتھے وکٹ کے لئے 83 رن کی ساجھے داری کی۔انگلینڈ کے 33 ویں اوور میں اسکور تین وکٹ پر 146 رنز تھا اور اب اس کی پوزیشن مضبوط نظر آ رہی تھی، لیکن اسی اوور میں جھولن نے سارا ٹیلر (45) اور فران ولسن (0) کو مسلسل گیندوں پر آ¶ٹ کر انگلینڈ کے بڑھتے قدموں پر بریک لگا دیا۔انگلینڈ کی اوپنروں لارین ونفیلڈ نے 24 اور تیمی بیومونٹ نے 23 رن بنائے ۔ٹیلر نے 62 گیندوں پر 45 رن بنائے جس میں کوئی با¶نڈر¸ نہیں تھی۔جھولن نے نیٹلی شیور کو بھی آ¶ٹ کیا جنہوں نے 68 گیندوں پر 51 رن میں پانچ چوکے لگائے ۔کیتھرین برنٹ نے 42 گیندوں میں 34 اور جینی گون نے 38 گیندوں میں ناٹ آ¶ٹ 25 رنز بنا کر انگلینڈ کو 228 تک پہنچایا۔