مزدوروں کی حمایت میں نیوڈیموکریسی کی تحریک تیز

سہسرام،۳۲جولائی(انجم ایڈوکیٹ) ریلوے اوور بریج کے جوائنٹر سے دب کر مرنےوالے اورزخمی ہونے والے مزدوروں کی حمایت میں یہاں بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی نیوڈیموکریسی نے اپنی طاقت کااستعمال کرنا شروع کردیاہے۔پارٹی کے سربراہان نے مطالبہ کیاہے کہ کنسٹرکشن کمپنی کے ٹھیکیداروں پر مقدمہ کیاجائے اوراس کاعدالتی جانچ خصوصی ہوریل انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ کے خلاف بھی سبھی زوردار جذبے یہاں پیداہوچکے ہیں سبھی کاکہناہے کہ منسلکہ افسران حادثے کے وجوہات کوسمجھنے سے اب بھی دورہیں جب مزدوروں کوکام پر لگایاگیاتھا اس وقت نہ تووہاں کوئی ٹیکنیشین تھانہ تو حادثہ ہونے کی صورت میں بچاو¿ کے کوئی انتظامات کیے گئے تھے ۔ پل کی سیٹنگ کے لئے جس کین کا استعمال کیاجارہا تھا اس میں مقررہ وقت پرکوئی خرابی ہوگئی تھی وہ بوجھ اٹھاتے وقت زمین میں تو نہیں دھنس گئی تھی۔ان وجوہات کے ساتھ جوڑے جارہے جوائنٹر کے نیچے سے ریل گاڑیوں کو پہلے چلنے پر کیوں نہیں روک لگائی گئی اورچل رہی ریل کی دھمک بھی حادثہ کی وجوہات ہو مذکور سبھی باتوں پر اب آواز بلندہونی شروع ہوگئی ہے۔
ریاستی ومرکزی حکومت سے مطالبات کے سلسلے میں حمایت کرکے آئینہ دار ہونے لگے ہیں۔ مطلب یہ کہ منسلکہ افسران وکمپنی پر تعزیرات ہند کی دفعہ ۲۰۳ اور ۴۰۳ کامعاملہ بنتاہے جس کے لئے لوگوں کا کافی زورہے۔ مرنے والوں کو دس دس لاکھ روپے اورزخمیوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کے مطالبے خاص ہیں خصوصاً سبھی کے وارثین کوریلوے میں نوکری کے لئے محکمہ ریل انتظامات کرے تب ہی مزدور حماتیوںکوسکون ہوگا ۔ پارٹی کے اہم سربراہان نے ضلع انتظامیہ اورپولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے مل کر انہیں متنبہ کیا ہے کہ مورد الزام لوگوںکی شناخت کرکے کارروائی کریں ان کابچاو¿ کرنے والوں کے خلاف پارٹی مزید تحریک چلائے گی۔ مگر دنیا سے جانے والا مزدور ایسے بھی بے موت مرتاہے یہاں کافی لوگ افسوس کناں ہیں۔ مورخہ ۲۲ جولائی کی تاریخ سہسرام کیلئے غمگین توضرور ثابت ہوئی۔