گڈکری اور گوئل نے سلم یوا دوڑ کو ہری جھنڈی دکھائی

نئی دہلی،22جولائی (یو این آئی) کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) مسٹر وجے گوئل نے آج یہاں سڑک اور ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر مسٹر نتن گڈکری اور رکن پارلیمنٹ مسٹرمہیش گری کے ہمراہ 10 ویں سلم یوا ریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ دوڑ لال بہادر شاستری ہسپتال، کھچڑی پور سے شروع ہوئی اور ترلوک پوری میں ڈاکٹر بھیم را¶ امبیڈکر اسٹیڈیم پر ختم ہوئی۔ اس میں دہلی کی جھگی جھونپڑیوں سے پانچ ہزار سے بھی زیادہ نوجوان شامل ہوئے اور سبھی حصہ لینے والوں کو میڈل، ٹی شرٹ اور سرٹیفکیٹ دیے گئے ۔مسٹرگوئل نے دوڑ شروع ہونے سے پہلے شرکاءسے بات چیت کی۔ شرکاءنے وزارت کی جانب سے فراہم کئے گئے اس پلیٹ فارم کے لئے وزارت کی کوششوں کی تعریف کی۔ نوجوانوں نے اپنے خیالات کا اشتراک کیا اور بعض نے حب الوطنی کے گیت بھی گائے ۔ مسٹرگوئل نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد جھگی جھونپڑیوں میں رہنے والے نوجوانوں کو مثبت ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ منشیات اور سماج دشمن سرگرمیوں سے دور رہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ مستقبل میں ایسی ٹیمیں تشکیل دیں گے اور فٹ بال، والی بال جیسے کھیلوں کی سرگرمیوں میں مقابلوں کو اہتمام کریں گے ، تاکہ جھگی جھونپڑیوں میں پوشیدہ صلاحیت کی تلاش کی جا سکے ۔مسٹرنتن گڈکری نے سلم یوا دوڑ کے انعقاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں لامحدود توانائی ہے اور اس کا استعمال ہندوستان کو ‘نیا ہندوستان’ بنانے کے لئے کیا جائے گا۔ رکن پارلیمنٹ مسٹر مہیش گری نے شرکاءسے بات چیت کی اور کہا کہ ایسی سرگرمیاں نوجوانوں کو بااختیار بناتے ہیں اور انہیں ولولہ انگیزی کا احساس ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے ہمیں ایک ہندوستان بہترین ہندوستان کی تعمیر میں ضرور مدد ملے گی۔سلم یوا دوڑ، کھیل اور نوجوانوں کے امور کی وزارت اور نہرو یوا کیندر سنگٹھن کے ذریعہ ‘سَلم اپنا¶ مہم ‘کا ایک حصہ ہے ، اب تک دہلی میں 10 سلم یوا دوڑ منعقد کی جا چکی ہیں۔ اس میں دہلی کے جھگی جھونپڑیوں کے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ہے ۔