آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

میئر سیتا ساہو کا وارڈ ۹۵ ،۰۶ کااچانک معائنہ

PATNA KI MAYOR SITA SAHU NE WARD 59,60 KA ACHANAK DOURA KAR KE MUAAYNA KIYA PIC... (2)
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ سیٹی،۴۲جولائی،پٹنہ میونسپل کارپوریشن میں پانی جماو¿ اور گندگی کے مسائل کولے کر پٹنہ کی میئر سیتا ساہو نے پٹنہ نگر نگم کے وارڈ ۰۶،۹۵ میں خود گھوم گھوم کر معائنہ کیا۔ اس سے قبل وہ وارڈ ۰۶ پہنچیں جہاں وہ گندگی اور نالے کی اوڑھائی نہ ہونے کی وجہ کرپانی جماو¿ کے مسئلہ پر پٹنہ کی میئر سیتا ساہو بھڑک گئیں اور انہوں نے صفائی انسپکٹر کوحکم دیاکہ جلد ازجلد صفائی کاکام شروع کیا جائے۔
اور نالے کی اڑھائی بھی جلدکرائی جائے اور نالے کے مین ہال کولکڑی سے ڈھکا ہوا دیکھ کر انہوں نے کہاکہ لکڑی کے پترا کوہٹاکر ڈھکن سے مین ہال کوڈھکاجائے ۔
واضح ہوکہ گزشتہ دو ماہ قبل وارڈ ۰۶ میں ہی ٹوٹے ہوئے مین ہال میں ایک پانچ سالہ بچے کی گرجانے سے موت ہوگئی تھی۔ میئر نے ساری خامیوں اورکمی کو ذمہ دارنگر نگم کمشنر کوٹھہرایا ہے۔ مگر اب بہت جلد تمام کمی کوپورا کرلیا جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper