آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

نیرج پانڈے کے ساتھ سیٹ پر ہونا خوشی کی بات:انوپم کھیر

anupam
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 24 جولائی (یواین آئی)مشہور کردار اداکار انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ ان کے لئے فلم ساز نیرج پانڈے کے ساتھ سیٹ پر ہونا خوشی کی بات ہے ۔انوپم کھیر ان دنوں لندن میں فلم ‘عیاری’ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ نیرج پانڈے نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ انوپم اور اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ ہیں۔ اس تصویر میں نیرج پانڈے انوپم کے گلے لگتے نظر آ رہے ہیں، جبکہ سدھارتھ سوفے پر بیٹھے ہیں۔انوپم کھیر نے نیرج پانڈے کے ذریعہ شیئر کی گئی تصویر کو ریٹویٹ کرتے ہوئے لکھا،”آپ کے ساتھ سیٹ پر ہونا ہمیشہ خوشی کی بات ہے عزیز نیرج۔ ہمارے دوبارہ ملنے اور گرمجوشی کو دیکھ کر سدھارتھ بھی خوش نظر آ رہا ہے ۔”اس کے جواب میں نیرج پانڈے نے لکھا،” شکریہ انوپم کھیر سر، ہماری خوش نصیبی۔”قابل ذکر ہے کہ انوپم کھیر اور نیرج پانڈے نے اس سے پہلے ‘اسپیشل 26’، ‘اے وینسڈے ‘، ‘بیبی’ اور ‘ایم. ایس. دھونی: دی انٹولڈ اسٹوری’میں ساتھ کام کیا ہے ۔

About the author

Tariq Hasan