ایشوریا رائے نے میری زندگی بدل دی: اتھیا شیٹھی

ممبئی،۵۲جولائی(پی ایس آئی) بالی کے نامور اداکار سنیل شیٹھی کی خوبرو بیٹی اتھیا شیٹی کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں ایشوریا رائے کی وجہ سے آئی اور انہوں نے میرے کیریئر اور زندگی کو بدلنے میں بہت اہم کردارادا کیا ہے۔بالی ووڈ ایسی جادوئی نگری ہے جس میں شامل ہونے کیلئے لوگوں کو بہت پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں، کچھ لوگ اس گلیمرس دنیا میں قدم جمانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جبکہ کچھ لوگ تھک ہار کر گھر بیٹھ جاتے ہیں تاہم بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں کی اولادوں کو فلموں میں انٹری دینے کیلئے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی بلکہ انہیں پہلا موقع نہایت آسانی سے مل جاتا ہے، موجودہ دور میں بالی ووڈ کے کئی نوجوان اداکار کسی نہ کسی مشہور شخصیت کی اولادیں ہیں اور ان ہی میں اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی بھی شامل ہیں۔اتھیا شیٹھی نے 2015 میں فلم ”ہیرو“ کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا، ان کی فلم باکس آفس پر تو خاص کمال نہ دکھا سکی لیکن اتھیا شائقین کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں، ایک انٹرویو کے دوران اتھیا نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلموں میں اپنے والد کی وجہ سے نہیں آئیں بلکہ انہیں ایشوریا رائے نے بالی ووڈ میں آنے پر مجبور کیا۔