کالی استھان مڈل اسکول کے احاطہ میں شجرکاری

پٹنہ سیٹی ،۵۲جولائی(ذوالقرنین) روٹری کلب آف پٹنہ سیٹی نے کالی استھان راجکیہ مڈل اسکول پٹنہ سیٹی کے احاطہ کوہپیّ اسکول “ بنانے کا فیصلہ لیا۔ اس کے تحت آج روٹری کلب آف پٹنہ سیٹی کے عہدیداروں نے اسکول کے احاطہ (میدان میں) تقریباً ایک سو پودا کے ذریعہ شجرکاری کی جس میں کدم، امردو، نیم، پیپل، آم برگد کے پودا لگائے ۔ اس موقع پر روپک ڈے اورکالی استھان مڈل اسکول کے تمام اساتذہ کے کافی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ روٹری کلب آف پٹنہ سیٹی کی صدر جولی بھارگو اورسکریٹری روچی اروڑہ نے مشترکہ طورپر کہاکہ اسکول کی ضرورت کوپوری توجہ دے کر اسکول ہرطرح کی سہولت دی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ چیئرمین اننت اروڑہ اورروی بھارگو نے کہاکہ روٹری پٹنہ سیٹی نے گنگا ندی کے کنارے ۰۰۰۳ تین ہزار پودا کی شجرکاری کا نشانہ رکھاہے جوآئندہ دوماہ میں لگایا جائے گا۔ آج کی شجرکاری مہم میں ڈسٹرکٹ چیئرمین اننت اروڑہ روی بھارگو ، گووند کا نوڈیہ امت آنند خالد بھائی ، آنندسکسینہ، راہل کمار وغیرہ شامل تھے۔