آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

ودیا اقربا پروری پراپنی رائے نہیں رکھنا چاہتیں

khahani-proidp-office-mumbai-vidya-balan-rampal_42f55ab0-d7e3-11e6-a473-4fa7bf176867
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 26 جولائی (یواین آئی) مشہور اداکارہ ودیا بالن بالی ووڈ میں اقربا پروری پر چل رہی بحث پر اپنی رائے نہیں رکھنا چاہتیں۔ودیا نے کہا کہ جن لوگوں نے بھی یہ تنازعہ شروع کیا، انہیں پورے احترام کے ساتھ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میں اقربا پروری پر ہو رہی بحث سے عاجز آگئی ہوں۔ جیسے ہی میں اخبار کا صفحہ پلٹت¸ ہوں اور مجھے یہ لفظ نظرآتا ہے تو مجھے اسے پڑھنے میں کوئی دلچسپی محسوس نہیں ہوتی۔ودیا نے آنے والی فلم ‘تمہاری سُلو’ کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا،”جی ہاں، ہم ‘ہوا ہوائی’ گیت سے سری دیوی کے تئیں احترام ظاہرکررہے ہیں ۔مجھے فلم کی شوٹنگ میں انتہائی مزا آیا اور اب فلم پوسٹ پروڈکشن میں ہے ۔

About the author

Tariq Hasan