بھارت کے 600 کے جواب میں سری لنکا154/5

گالے ، 27 جولائی (یو این آئی) چتیشور پجارا (153) کی شاندار سنچری اور اجنکیا رہانے (57) اور ڈیبو ٹیسٹ کھیلنے والے ہردک پانڈیا (50) کی نصف سنچریوں سے ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن پہلی اننگز میں جمعرات کو 600 رن کا بڑا اسکور بنا لیا۔ہندستان نے کل کے تین وکٹ پر 399 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور 201 رن جوڑ کر ٹیم نے اپنے باقی سات وکٹ گنوا دیئے لیکن ٹیم 600 کے فلک شگاف اسکور تک پہنچ گئی۔ہندستان نے لنچ تک سات وکٹ پر 503 رن بنائے تھے اور اس کی اننگز دوسرے سیشن میں ڈرنک کے کچھ دیر بعد سمٹی۔کل 144 رن پر ناٹ آ¶ٹ پجارا اپنے اسکور میں نو رن کا اضافہ کر کے 153 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئے ۔انہوں نے 265 گیندوں کی اننگز میں 13 چوکے لگائے ۔پجارا کا وکٹ 423 کے اسکور پر گرا۔اس کے نو رن بعد رہانے بھی پویلین لوٹ چلے ۔رہانے نے 130 گیندوں پر 57 رن میں تین چوکے لگائے ۔روی چندرن اشون (47) اور وکٹ کیپر ردھمان ساہا (16) نے چھٹے وکٹ کے لئے 59 رن کی ساجھے داری کی۔ساہا نے 32 گیندوں کی اننگز میں تین چوکے لگائے اور وہ چھٹے بلے باز کے طور پر آ¶ٹ ہوئے ۔ساہا کا وکٹ گرنے کے چار رن بعد ہی اشون اپنی یکسوئی کھو بیٹھے اور سری لنکا کے سب سے کامیاب بولر نوان پردیپ کا شکار بن گئے ۔پردیپ نے ہی پجارا کا وکٹ بھی لیا تھا۔لاھرو کمارا نے رہانے کا وکٹ لیا۔لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہرات نے ساہا کا وکٹ لیا۔رویندر جڈیجہ 24 گیندوں میں 15 رنز بنا کر پردیپ کا چھٹا شکار بنے ۔پانڈیا نے تابڑ توڑ بلے بازی کی اور اپنی پہلی ہی ٹیسٹ اننگز میں نصف سنچری بنانے کی کامیابی حاصل کر لی۔پانڈیا نے 49 گیندوں میں پانچ چوکے اور تین چھکے بناتے ہوئے 50 رن بنا ڈالے ۔فاسٹ بولر محمد سمیع نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے اور 30 گیندوں میں تین چھکے اڑا کر 30 رن بنائے ۔سمیع نویں بلے باز کے طور پر 579 کے اسکور پر آ¶ٹ ہوئے ۔پانڈیا کا وکٹ 600 کے اسکور پر گرا اور اس کے ساتھ ہی ہندوستانی اننگز ختم ہو گئی۔امیش یادو نے ناٹ آ¶ٹ 11 رن میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔پردیپ نے 31 اوور کی بولنگ میں 132 رن پر چھ وکٹ، کمارا نے 25.1 اوور میں 131 رن پر تین وکٹ اور ہرات نے 40 اوور میں 159 رن پر ایک وکٹ لیا۔کل 144 رن پر ناٹ آ¶ٹ پجارا اپنے اسکور میں نو رن کا اضافہ کر کے 153 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئے ۔انہوں نے 265 گیندوں کی اننگز میں 13 چوکے لگائے ۔پجارا کا وکٹ 423 کے اسکور پر گرا۔اس کے نو رن بعد رہانے بھی پویلین لوٹ چلے ۔رہانے نے 130 گیندوں پر 57 رن میں تین چوکے لگائے ۔روی چندرن اشون (47) اور وکٹ کیپر ردھمان ساہا (16) نے چھٹے وکٹ کے لئے 59 رن کی ساجھے داری کی۔ساہا نے 32 گیندوں کی اننگز میں تین چوکے لگائے اور وہ چھٹے بلے باز کے طور پر آ¶ٹ ہوئے ۔ساہا کا وکٹ گرنے کے چار رن بعد ہی اشون اپنی یکسوئی کھو بیٹھے اور سری لنکا کے سب سے کامیاب بولر نوان پردیپ کا شکار بن گئے ۔پردیپ نے ہی پجارا کا وکٹ بھی لیا تھا۔لاھرو کمارا نے رہانے کا وکٹ لیا۔لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہرات نے ساہا کا وکٹ لیا۔رویندر جڈیجہ 24 گیندوں میں 15 رنز بنا کر پردیپ کا چھٹا شکار بنے ۔پانڈیا نے تابڑ توڑ بلے بازی کی اور اپنی پہلی ہی ٹیسٹ اننگز میں نصف سنچری بنانے کی کامیابی حاصل کر لی۔پانڈیا نے 49 گیندوں میں پانچ چوکے اور تین چھکے بناتے ہوئے 50 رن بنا ڈالے ۔فاسٹ بولر محمد سمیع نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے اور 30 [؟][؟]گیندوں میں تین چھکے اڑا کر 30 رن بنائے ۔سمیع نویں بلے باز کے طور پر 579 کے اسکور پر آ¶ٹ ہوئے ۔پانڈیا کا وکٹ 600 کے اسکور پر گرا اور اس کے ساتھ ہی ہندوستانی اننگز ختم ہو گئی۔امیش یادو نے ناٹ آ¶ٹ 11 رن میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔پردیپ نے 31 اوور کی بولنگ میں 132 رن پر چھ وکٹ، کمارا نے 25.1 اوور میں 131 رن پر تین وکٹ اور ہرات نے 40 اوور میں 159 رن پر ایک وکٹ لیا۔سری لنکا کی شروعات خراب رہی اور اوپنر دمتھ کرونارتنے محض دو رنز بنا کر فاسٹ بولر امیش یادو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔سری لنکا کا پہلا وکٹ سات کے اسکور پر گرا۔اپل ترنگا (64) اور دانشکا گناتلکا (16) نے دوسرے وکٹ کے لئے 61 رن کی ساجھے داری کی۔سری لنکا کی اننگز سنبھلت¸ نظر آ رہی تھی کہ 15 ویں اوور میں محمد سمیع نے گناتلکا کو شکھر کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔سمیع نے اسی اوور کی آخری گیند پر کوشل مینڈس کو بھی شکھر کے ہاتھوں کیچ کراکر سری لنکا کا اسکور تین وکٹ پر 68 رن کر دیا۔ایک سرے پر ٹک کر رن بنا رہے ترنگا ٹیم کے 125 کے اسکور پر رن آ¶ٹ ہوگئے ۔
ترنگا کا آ¶ٹ ہونا سری لنکا کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا رہا۔انہوں نے 93 گیندوں پر 64 رن میں 10 چوکے لگائے ۔سری لنکا نے دن کے ختم ہونے سے کچھ پہلے وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا کا کیچ بھی ٹپکا دیا۔آف اسپنر اشون نے ڈکویلا کو مکند کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ڈکویلا نے آٹھ رن بنائے ۔اسٹمپس کے وقت سابق کپتان انجیلو میتھیوز 91 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز بنا کر اور دلرووان پریرا چھ رن بنا کر کریز پر تھے ۔اورسری لنکا اسکور تھا154 پر 5 وکٹ۔