آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

سچن دکھائیں گے ممبئی ہاف میراتھن کو ہری جھنڈی

Indian cricket player Sachin Tendulkar addresses a press conference in Mumbai, India, Sunday, Nov. 17, 2013. Tendulkar made a tearful but self-effacing farewell as his glittering 24-year career came to an end on Saturday at his home ground of Wankhede Stadium.(AP Photo/Rajanish Kakade) *** Local Caption ***  India Cricket Sachin Tendulkar.JPEG-08cb0.jpg
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 28 جولائی (یو این آئی) ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر آئندہ 20 اگست کو ممبئی ہاف میراتھن کے دوسرے سیزن کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔ہاف میراتھن کے اسپانسر آئی ڈی بی آئی فیڈرل لائف انشورنس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وگنیش شھانے نے جمعہ کو سچن کی موجودگی میں ممبئی ہاف میراتھن کے دوسرے سیزن کا اعلان کیا۔ میراتھن میں تقریبا 15 ہزار شرکاءکے حصہ لینے کا امکان ہے ۔اس موقع پر سچن نے شرکاءمیں میراتھن کے تئیں جوش بڑھانے اور اس میں ریسر کو بیدار کرنے کے لئے 100 جوڑی جوتے بھی دئے ۔سچن نے کہاکہ مجھے دوڑنا پسند ہے ۔لیکن 48 گھنٹے نہیں۔اگر آپ 48 گھنٹے سونے کا بھی فیصلہ کر لیتے ہیں تو بھی آپ 48 گھنٹے تک نہیں سو سکتے ۔عالمی کپ کی تیاریوں کے لئے میں خوب دوڑتا تھا۔کھیل کے دوران خود کو مکمل طور پر فٹ رہنے کے لئے شیواجی پارک کے قریب میں روزانہ دوڑتا تھا۔

About the author

Tariq Hasan