آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

مدھوبالا اب بھی لاکھوں دلوں میں بستی ہیں

1
Written by Tariq Hasan

دہلی،۸۲جولائی(پی ایس آئی)انڈیا کی اپنے زمانے کی معروف اداکارہ مدھوبالا رواں سال کے آخر میں مادام تساد کی زینت بننے والی ہیں۔انڈیا میں مادام تساد کے مجسموں کو لانے والی کمپنی مارلن انٹرٹینمنٹ پرائیوٹ لیمٹڈ کے جنرل منیجر انشل جین نے بتایا کہ کلاسیکی فلم ‘مغل اعظم’ کے ان کے ایک روپ کو موم کے مجسمے کا روپ دیا جائے گا۔مدھوبالا ان فن کاروں میں ہیں جو آج تک لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔ دلیپ کمار کے ساتھ انھوں نے ‘ترانہ’، ‘سنگ دل’، ‘امر’ اور ‘مغل اعظم’ جیسی فلمیں کی ہیں۔ اس کے علاوہ انھیں ‘چلتی کا نام گاڑی’، ‘مسٹر اینڈ مسز ’55، ‘کالا پانی’ وغیر میں یادگار کردار کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔خبروں کے مطابق بتایا کہ: ‘ہمیں خوشی ہے کہ مدھوبالا کا مجسمہ مادام تساد دہلی کی زینت بنے گا۔

About the author

Tariq Hasan