آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

گالے ٹسٹ پر بھارت کی گرفت مضبوط

Virat_Kohli_1501249535
Written by Tariq Hasan

گالے ، 28 جولائی (یو این آئی) کپتان وراٹ کوہلی (ناٹ آ¶ٹ 76) اور اوپنر ابھینو مکند (81) کی شاندار نصف سنچریوں اور ان کے درمیان تیسرے وکٹ کے لئے 133 رن کی ساجھے داری کی بدولت ہندستان نے پہلے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن جمعہ کو اپنی برتری 498 رن پہنچا کر میزبان سری لنکا پر اپنا شکنجہ کس لیا ہے ۔ہندستان نے سری لنکا کو پہلی اننگز میں 291 رنز پر ڈھیر کر دیا لیکن اس سے فالو آن نہیں کراکر دوسری اننگز کھیلنے کا فیصلہ کیا اور تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر 189 رن بنا لئے ۔مکند دن کے آخری اوور میں تیسری گیند پر آ¶ٹ ہوئے جس کے ساتھ ہی دن کا کھیل ختم ہو گیا۔پہلی اننگز کے سنچری میکر بلے باز شکھر دھون اور چتیشور پجارا دوسری اننگز میں سستے میں آ¶ٹ ہوگئے ۔لیکن پہلی اننگز میں سستے میں آ¶ٹ ہونے والے وراٹ اور مکند نے دوسری اننگز میں شاندار نصف سنچری بنائی ۔ شکھر نے پہلی اننگز میں 190 اور پجارا نے 153 رن بنائے ۔ دوسری اننگز میں شکھر 14 اور پجارا 15 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ہندستان کا پہلا وکٹ 19 اور دوسرا 56 کے اسکور پر گرا۔ شکھر نے 14 گیندوں کی اننگز میں تین چوکے لگائے جبکہ پجارا نے 35 گیندوں میں دو چوکے لگائے ۔وراٹ نے پہلی اننگز میں تین اور مکند نے 12 رن بنائے تھے لیکن میچ کے تیسرے دن دوسری اننگز میں دونوں نے جم کر بلے بازی کی۔وراٹ نے اپنی 15 ویں نصف سنچری مکمل کی اور ساتھ ہی 58 ٹسٹ میچوں میں 4500 رن بھی پورے کر لیے ۔مکند نے اپنی دوسری نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے چھ سال بعد اپنی دوسری نصف سنچری بنائی۔ مکند نے 2011 میں ہندستان کی جانب سے پانچ ٹیسٹ کھیلے تھے اور 2017 میں ان کا یہ دوسرا ٹیسٹ ہے ۔مکند کی بدقسمتی رہی کہ دن کے آخری اوور میں وہ اپنا وکٹ گنوا بیٹھے ۔ ان کے پاس اپنی پہلی سنچری بنانے کا مکمل موقع تھا لیکن آف اسپنر دانشکا گناتلکا نے انہیں ایل بی ڈبلیو کر دیا۔مکند نے 116 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز میں آٹھ چوکے لگائے جبکہ وراٹ نے 114 گیندوں پر ناٹ آوٹ 76 رن کی اننگز میں پانچ چوکے لگائے ۔دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 29.4 اوور میں 133 رن جوڑ کر ہندستان کو ڈرائیور سیٹ پر پہنچا دیا۔اس سے پہلے میزبان سری لنکا کرکٹ ٹیم پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن جمعہ کو اپنی پہلی اننگز میں 291 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس کی بدولت ہندستانی ٹیم کو پہلی اننگز میں 309 رنز کی بھاری برتری حاصل ہو گئی ہے ۔گالے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے دن سری لنکا کی ٹیم لنچ کے کچھ دیر بعد 78.3 اوور میں 291 رن پر آل آ¶ٹ ہو گئی۔میچ کے دوسرے دن انگوٹھے کی چوٹ کی وجہ کھیلنے نہیں اتر سکے اسیلا گنارتنے کی غیر موجودگی میں سری لنکا کی اننگز میں ایک بلے باز کم تھا۔ اننگز میں سنبھلتے ہوئے کھیل رہے دلرووان پریرا 92 کے اسکور پر ناٹ آ¶ٹ پویلین لوٹے جبکہ اینجلو میتھیوز نے 83 رنز کی بڑی اننگز کھیلی۔ہندستان کے لیے لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے 22.3 گیندوں میں 67 رن دے کر سری لنکا کے سب سے زیادہ تین وکٹ لئے ۔ انہوں نے لاھرو کمارا (دو) کو بولڈ کرنے کے ساتھ میزبان ٹیم کی اننگز کو سمیٹ دیا جس سے ہندستانی ٹیم کو پہلی اننگز میں 309 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔فاسٹ بولر محمد سمیع نے 45 رن پر دو وکٹ لئے ۔اپنا ڈیبو ٹیسٹ کھیل رہے میڈیم فاسٹ بولر ہردک پانڈیا نے 13 رنز، امیش یادو نے 78 رن، روی چندرن اشون نے 84 رن دے کر ایک ایک وکٹ نکالا۔ہندستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 133.1 اوور میں 600 رن کا بڑا اسکور کیا تھا جو سری لنکا زمین پر کسی غیر ملکی ٹیم کا پہلی اننگز میں 35 سال بعد سب سے بڑا اسکور بھی ہے ۔ٹیم انڈیا نے اس کے بعد بہترین بولنگ کرتے ہوئے لنچ کے کچھ دیر بعد سری لنکا اننگز کو اپنے اسکور سے 309 رنز پہلے ہی ڈھیر کر دیا۔لنچ تک ہندستان نے سری لنکا کو 289 کے اسکور پر آٹھ جھٹکے دے دیئے تھے ۔لنچ کے فورا بعد سری لنکا اپنے ا سکور میں صرف تین رن کا ہی اضافہ کر پایا تھا کہ جڈیجہ نے لاھرو کمارا کو ان کے دو رن کے اسکور پر ہی آ¶ٹ کر دیا اور ایک بلے باز کی غیر موجودگی میں کھیلنے پر مجبور سری لنکا کی ٹیم 291 پر سمٹ گئی۔

پریرا 133 گیندوں میں 10 چوکے اور چار چھکے لگا کر 92 رن پر ناٹ آ¶ٹ پویلین لوٹے جو ان کی پانچویں نصف سنچری ہے ۔صبح سری لنکا کی ٹیم نے 154 رن پر پانچ وکٹ سے آگے اپنی اننگز کا آغاز کیا تھا۔اس وقت بلے باز انجیلو میتھیوز 54 رنز اور دلرووان پریرا چھ رن بنا کر کریز پر تھے ۔اس کے بعد سری لنکا کے بلے بازوں نے اپنی اننگز کو سنبھالتے ہوئے آگے بڑھایا۔لیکن سری لنکا کی ٹیم نے اپنے باقی چار وکٹ 86 رنز کے فرق پر گنوا دیئے اور بلے باز خاص جدوجہد نہیں کر سکے ۔میتھیوز نے اپنے کل کے اسکور میں 29 رنز کا اضافہ اور کیا اور 130 گیندوں میں 11 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 83 رن کی اہم نصف سنچری اننگز کھیلی۔انہوں نے پریرا کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے چھٹے وکٹ کے لئے 62 رنز کی شراکت کی۔اگرچہ ہندستان کو پھر دن کی پہلی کامیابی سابق سری لنکا کے کپتان کے وکٹ کے طور پر جا کر لیفٹ آرم اسپنر جڈیجہ نے دلائی۔جڈیجہ نے میتھیوز کو کپتان وراٹ کے ہاتھوں کیچ کراکر 205 کے اسکور پر چھٹے بلے باز کے طور پر آ¶ٹ کیا اور میزبان ٹیم کا اہم وکٹ نکال لیا۔اگرچہ پریرا دوسرے سرے پر ٹکے رہے اور انہوں نے اپنا ا سکور میں 86 رنز کا اضافہ اور کیا۔حالانکہ انہیں دوسرے سرے پر دیگر کسی بلے باز سے مدد نہیں مل پائی اور ہندستان کے لیے خطرہ مانے جا رہے بولر رنگنا ہرات نچلے آرڈر پر ٹیم کو کوئی شراکت نہیں دے سکے ۔ہرات کو بھی جڈیجہ نے اپنا شکار بنایا اور اجنکیا رہانے کے ہاتھوں کیچ کرایا۔سری لنکائی کھلاڑی 13 گیندوں میں ایک چوکا لگا کر نو رن ہی بنا سکے ۔نوان پردیپ نے 26 گیندوں میں ایک چوکا لگا کر 10 رن بنائے اور وہ بھی سستے میں پویلین لوٹ گئے ۔پردیپ کو پانڈیا نے بولڈ کیا۔

About the author

Tariq Hasan