اے پی جے عبدالکلام انسٹی چیوٹ میں پینٹنگ مسابقہ کاانعقاد

پٹنہ 28 جو لائی ( پر مو د کمار پاٹھک) سابق صدرجمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے دوسرے یوم وفاد کے موقع پر بروز جمعرات عبدالکلام انسٹی چیوٹ ، پھلواری شریف کے طلباءن کے درمیان پینٹنگ مسابقہ کاانعقاد کیاگیا۔ پینٹنگ مسابقہ میں انسٹی چیوٹ کے طلباءو طالبات نے مر حوم عبدالکلام کی حیات و خدمات کے حوالے سے تصاویر بناکر انہیں یاد کیا۔ اس موقع سے انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر دانش جوہر نے کہاکہ تعلیم کے میدان میں ڈاکٹر عبدالکلام کی خدمات کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتاہے ۔انہوں نے پینٹنگ مسابقہ میں شریک طلباءوطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباءاگر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی زندگی اور ان کے کار ناموں کو اپنا مشعل راہ بناکر آگے بڑھیں ۔توکامیابی ان کی قدم بوسی کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ ان کے یوم و فات کے موقع پر طلباءلگن سے پڑھیں ، اساتذہ محنت سے بچو ں کو پڑھائیں اور زندگی کے تمام شعبہ میں نسبتاً زیادہ کام کاج ہوں ، یہیں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے تئیں سچا خراج عقیدت ہے ۔