گیا ہوائی اڈہ سے رضاکاروں نے حاجیوں کو روانہ کیا

گیا،۸۲جولائی (مصفی کمال) گیا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے عازمین حج کی پرواز کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔اسی کڑی میں دوسرے دن جمعہ کوفلائٹ پرمشتمل 300 عازمین حج گیا ہوائی اڈے سے مدینہ کے لئے روانہ ہوئے۔ اس موقع پرگیا ہوائی اڈے پرعازمین حج کی خدمت میں مصروف رضاکاروں نے مدینہ جانے والوں وہاں جھک کر سلام کہنا، تڑپ رہاہے تیرا غلام کہنا، التجا کے ساتھ حاجیوں کوروانہ کیا۔ اس موقع پر دوسرے دن جمعہ کوپہلی فلائٹ نمبر AL5 003 سے 11:55 میں 150 عازمین حج مدینہ کے لئے روانہ ہوئے جس میں 71 خواتین اور 79 مرد حاجی شامل تھے۔ فرسٹ فلائٹ سے جانےوالے حاجیوں میں پٹنہ کے 54 ویشالی کے 8 کٹیہار کے 4بانکا کے 5سیتامڑھی کے 8 سیوان کے 14 ویسٹ چمپارن کے 8 مونگیر کے 4 مدھوبنی کے 5 مظفرپور کے 5 اوربھاگلپور کے 6 حاجی شامل تھے۔ وہیں دوسری فلائٹ نمبر Al-5005 سے خواتین 67 اورمرد 83 حاجی ملاکر کل 150 حاجیوں کی پرواز مدینہ شریف کے لئے ہوئی۔ جس میں جہان آباد کے 11 اورنگ آباد کے 27 ، سمستی پور کے 18 نالندہ کے 11 پٹنہ کے 8 نوادہ کے 2 اورگیا کے 75 حاجی شامل تھے۔ دوسری فلائٹ اپنے وقت مقررہ دوپہر 1:55 بجے گیا ہوائی اڈے سے عازمین حج کو لے کر پرواز کی۔ اس موقع پر گیا ہوائی اڈے پرعازمین حج کی خدمت میں لگے رضاکار پوری طرح سے مصروف نظرآئے۔