آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

باکس آفس کی پرواہ نہیں کرتے ہیں اکشے کمار

akshay-kumar-19a
Written by Tariq Hasan

ممبئی 29 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار باکس آفس کی نہیں بلکہ ناظرین کی پرواہ کرتے ہیں۔ اکشے کمار کا کہنا ہے کہ ان کی دلچسپی باکس آفس پر ان کی فلم کی کمائی میں نہیں، بلکہ اس بات میں ہے کہ ان کی فلمیں زیادہ سے زیادہ سامعین تک پہنچے ۔اکشے نے اپنی آنے والی فلم ‘ٹوالیٹ: ایک پریم کتھا’ کے بارے میں کہا کہ فلم کے ڈسٹربیوٹرس نے ٹیکس چھوٹ کی درخواست کی ہے جس سے اس فلم کو زیادہ سے زیادہ لوگ دیکھیں۔ یہ فلم 11 اگست کو ریلیز ہوگی۔جب اکشے سے ‘رستم’ اور ‘ایئرلفٹ’ کے بعد اس فلم کے بھی 100 کروڑ سے زیادہ کمائی کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا، “مجھے اپنی فلم کے باکس آفس کمائی پر نہیں، بلکہ اس میں ناظرین کے انتخاب میں زیادہ دلچسپی ہے ۔

About the author

Tariq Hasan