آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

رومانوی فلم دیکھنا پسند نہیں کرتے ہیں شاہ رخ

Shahrukh_interacts_with_media_after_KKR's_maiden_IPL_title
Written by Tariq Hasan

ممبئی 29 جولائی (یو این آئی) بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان رومانٹک فلم دیکھنا پسند نہیں کرتے ۔شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کا کنگ آف رومانس کہا جاتا ہے لیکن انہیں رومانٹک فلمیں دیکھنا بالکل پسند نہیں ہے ۔وہ صرف اپنے گھروالوں کی وجہ سے رومانوی فلمیں دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ”ایسا نہیں ہے کہ مجھے رومانٹک کہانیاں پسند نہیں ہیں، مجھے لگتا ہے کہ یہ غلط سمجھا گیا ہے ۔ لیکن میں جس طرح کا شخص ہوں، مجھے کامیڈ¸ زیادہ پسند ہے ، مجھے ایکشن پسند ہے ۔مجھے رومانٹک کہانیاں بھی بہت پسند ہیں۔ اب میں اپنی بیٹی کی وجہ سے رومانوی فلمیں بہت دیکھتا ہوں اور مجھے یہ بہت اچھی لگتی ہیں۔

About the author

Tariq Hasan