آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
bihar Bihar News

رکسول-نرکٹیاگنج کے درمیان اکتوبر سے ہوگا آپریشنل: ڈی آراےم

raxaul
Written by Taasir Newspaper

رکسول (مشرقی چمپارن)، 29جولائی (محمد حسن)۔ رکسول-نرکٹیا گنج ریلوے ٹریک کے امان تبدیلی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔صرف رکسول اور نرکٹیاگنج کو نن انٹرلاکنگ کا کام مکمل کرنا ہے۔ انٹرلاکنگ ریلوے کا خاص کام ہے۔ اس کے لئے کمشنر آف ریلوے سیفٹی کو درخواست دی گئی ہے۔ مذکورہ باتیں وسط مشرقی ریلوے سمستی پور ڈویژن کے بورڈ آف کامرس مینیجر (ڈی آراےم) رویندر کمار جین نے رکسول اسٹیشن کے معائنہ کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی آر ایس کی درخواست منظوری کے بعد خصوصی ٹیم کے ذریعہ رکسول اور نرکٹیاگنج میں لائن جوڑنے کا کام اگست ماہ سے شروع کر دیا جائے گا۔ اگست سے لے کر اکتوبر کے درمیان ٹرین آپریشن شروع ہونے کا پورا امکان ہے۔ وہیں انہوں نے کہا کہ معائنے کے دوران اسٹیشن علاقہ میں بجلی کی کمی محسوس ہوئی ہے، اس کے لئے افسر کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کے نظام میں بہتری کر اسے درست کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسافر سہولیات کے لئے ریلوے ہمیشہ مستعد ہے۔ اس سے قبل ڈی آر ایم مسٹر جین نے مال یارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران مال یارڈ میں ہونے والے آبی جماﺅ کو لے کر حکام کو کئی ہدایات دیئے۔ ساتھ ہی لیبر کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مال گودام ایریا میں چار ہینڈ پمپ لگانے کی ہدایت دی گئی تاکہ مال یارڈ میں کام کرنے والے مزدوروں کو دقت نہیں ہو۔ وہیں لائن نمبر 9 کے بعد خراب سڑک کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائن نمبر 9 کے بعد جو ریلوے کی زمین اس پر سڑک کی تعمیر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اسٹیشن کے معائنے کے دوران انہوں اسٹیشن کے پورٹیگو میں پنکھوں کی تعداد میں اضافہ کی ہدایت دی تاکہ مسافروں کو پریشانی نہ ہو۔ موقع پر سینئر ڈی سی ورےندر کمار، محبوب عالم، اے کے جھا، اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ پی این پی شریواستو، کمرشیل سپرنٹنڈنٹ بی کے سنگھ، مال سپرنٹنڈنٹ اجے کمار، آر پی ایف کے سب انسپکٹر ایل پی ساہ سمیت دیگر موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper