نتیش کابینہ میں 27 وزراءشامل

پٹنہ، 29 جولائی (تاثیر بیورو): وزیر اعلی نتیش کمار نے ریاستی اسمبلی میں اپنی حکومت کی اکثریت ثابت کرنے کے ایک دن بعد آج 27وزراءکو شامل کرتے ہوئے اپنی کابینہ میں توسیع کی۔ گورنر کیشر¸ ناتھ ترپاٹھی نے ان وزراءکو راج بھون کے راجندر منڈپم ہال میں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ ان وزراءمیں جنتا دل یوکے 14، بی جے پی کے 12 اور لوک جن شکتی پارٹی کے ایک وزیر شامل ہیں۔حلف لینے والے وزراءمیں جے ڈی یو کے وجیندر پرساد یادو، راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، شرون کمار، جے کمار سنگھ، کرشن نندن پرساد ورما، مہیشور ہزاری، شیلیش کمار، منجو ورما، سنتوش کمار نرالا، خورشید عرف فیروز احمد، مدن سہنی، کپل دیو کامت، دنیش چندر یادو اور رام جی رشی دیو کے علاوہ بی جے پی کے پریم کمار، نند کشور یادو، رام نارائن منڈل، پرمود کمار، ونود نارائن جھا، سریش کمارو رما، وجے کمار سنہا، رانا رندھیر سنگھ، ونود کمار سنگھ، کرشن کمار رشی اور برج کشور بند شامل ہیں جبکہ ایل جے پی کے واحد لیڈر مسٹر پشوپتی کمار پارس کو کابینہ میں جگہ دی گئی ہے ۔وزیر کے عہدے کا حلف لینے والے نئے چہروں میں بی جے پی کے پرمود کمار، ونود نارائن جھا، سریش کمار شرما، وجے کمار سنہا،رانا رندھیر سنگھ، ونود کمار سنگھ، برج کشور بند جبکہ جے ڈی یو سے دنیش چندر یادو، رام جی رشی دیو اور ایل جے پی کے پشوپتی کمار پارس شامل ہیں۔جے ڈی یو کے راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ اور بی جے پی کے ونود نارائن جھا قانون ساز کونسل کے رکن ہیں جبکہ ایل جے پی کے پشوپتی کمارپارس قانون ساز اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں سے کسی بھی ایوان کے رکن نہیں ہیں۔ )
بی جے پی کوٹے سے وزیر کے عہدے کا حلف لینے والے پارٹی کے سابق ریاستی صدر اور ایم ایل سی منگل پانڈے کے نہیں پہنچنے کی وجہ سے پہلے حلف نہیں لے سکے تھے مگر بعد میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا گیا۔ منگل پانڈے ہماچل پردیش بی جے پی کے پارٹی امور کے انچارج ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلی نتیش کمار، نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی، اسمبلی کے اسپیکر وجے کمار چودھری، قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیئرمین ہار ون رشید،مرکزی وزیررام ولاس پاسوان اور ایل جے پی لیڈر چراغ پاسوان کے علاوہ پٹنہ ہائی کورٹ کے جج سمیت کئی دیگر معززین موجود تھے ۔